کلاتھ ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی

اتوار 13 اگست 2017


تخت بھائی(احمد زادہ مہمند )کلاتھ ایسوسی ایشن مینا بازار تخت بھائی کی تقریب حلف برداری۔ نو منتخب صدر محسن خان ، جنرل سیکرٹری ابراہیم اور دیگر عہدیداروں نے اپنے عہدوں کا حلف لیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ظفر شہید مارکیٹ مینا بازار میں کلاتھ یوتھ ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی جس میں مرکزی تنظیم تاجران ضلع مردان کے صدر حاجی ظاہر شاہ خان اور مرکزی انجمن تاجران تخت بھائی کے صدر حاجی طارق خان نے نو منتخب کابینہ سے ان کے عہدوں کا حلف لیا جبکہ تقریب میں قاضی جاوید، شیرزادہ، اقبال صافی، میاں معرفت شاہ، حاجی عطاء اللہ خان، حاجی میر اسلم، جوہر علی ، مولانا اشتیاق احمد، سبحان خان اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع نو منتخب عہدیداروں صدر محسن خان، سینئر نائب صدر اقبال، نائب صدر 1سرفراز، نائب صدر2ابراہیم خٹک، نائب صدر3شاہد، نائب صدر4سرتاج اکاخیل، نائب5واجد، جنرل سیکرٹری ابراہیم، ڈپٹی جنرل سیکرٹری الیاس، جائنٹ سیکرٹری بلال، ڈپٹی جائنٹ سیکرٹری وقار، انفارمیشن سیکرٹری آیاز، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری عبد اللہ، فنانس سیکرٹری شاہ اسد، چیئرمین حاجی عطاء اللہ اور وائس چیئرمین صوبیدار ماما نے اپنے عہدوں کا حلف لے کر اپنے مفادات پر تنظیم کے مفادات کو ترجیح دینے کا عزم کیا۔ 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan