بنوں میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف

اتوار 13 اگست 2017


بنوں(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ ایف آر بنوں میں بڑے پیمانے پر کرپشن کے انکشافات،(کلرک غفار علی اے پی اے ایف آر بنوں کے لئے بھتہ خوری وصول کرتا ہے گزشتہ ماہ منشیا ت فرشوں سے بھتہ خوری وصول کرتے ہوئے کانسٹیبل خمید اللہ خان کو منشیات فروشوں نے گولی مار کر قتل کردیا ۔اے پی اے ایف آر بنوں نے اُن کو سرکاری ڈیوٹی کے دوران غیر حاضر لکھ کر شہدا پیکج سے محروم کردیا ۔احمد زئی و اتمانزئی تحصیل دار کے ساتھ 600سے زائد خاصہ دار ڈیوٹی سرانجام دیتے ہے جبکہ اے پی اے کی سیکورٹی کے لئے 20سے لیکر30تک خا صہ دار ڈیوٹی سرانجام دیتی ہے جبکہ علاقے میں منشیات فروشوں کو کھلی چھٹی دی گئی ہے نائب صوبیدار کو شولڈ رصوبیدار میجر عنایت اللہ خان کو لیوی فورس سے ماہانہ بھتہ وصول کرنے کے ڈیوٹی سرانجام دے گئی ہے اے پی اے ایف آر بنوں نے 2500سے زائد لیوی فورس میں اکثریت سرانجام دینے سے قاصرہے بلکہ وہ ہر ماہ فی کس پانچ ہزار رپے اے پی اے ایف آر بنوں کو دے کر ساری ماہ ڈیوٹی دینے کے بجائے گھر پر مزے سے چھٹیاں گزارتے ہے اور پانچ لاکھ سے لیکر چھ لاکھ روپے ماہانہ اے پی اے ایف آر بنوں کے جیب میں جاتے ہے نائب صوبیدار عنایت اللہ خان کو شولڈر صوبیدار میجر بنایا گیا ہے جبکہ اس سے پہلے صوبیدار سد اللہ خان نے ملازمین سے رشوت لینے سے انکار کیا تھا خاصہ داروں سے مہینہ فی کس 10ہزار روپے غفار علی کلرک وصول کرکے اے پی اے کو دیتے ہے جس میں خونی خیل داروبہ چیک پوسٹ،خواجہ ہڑ چیک پوسٹ ،سید گی چیک پوسٹ ،میزائیل چیک پوسٹ ،بکاخیل چیک پوسٹ ،سل گزائی چیک پوسٹ ،خونی خیل چیک پوسٹ ،زرمومہ چیک پوسٹ ،بیر غانائی چیک پوسٹ ڈومیل میں خا صہ دار سے فی کس 10ہزار روپے ماہانہ وصول کرکے اے پی اے ایف آر بنوں کے جیبوں میں جاتے ہے اسی طرح نائب صوبیدار محمد رسول خان نائب صوبیدار مجیب الرحمان صوبیدار اسد اللہ خان شامل ہے بنوں کے عوامی حلقوں نے گورنر خیبر پختونخو ا اقبال ظفر جھگڑا ، ہوم سیکرٹری کے پی کے ،کمشنر بنوں ڈویژن سید عبدالجبار شاہ ، ڈپٹی کمشنر بنوں فضل اکبر خان سے پُر زور مطالبہ کیا ہے کہ اے پی اے ایف آر بنوں /صوبیدار میجر عنایت اللہ خان کلرک غفار علی کو فوری طور پر ملازمین سے ماہانہ بھتہ وصول کرنے پر معطل کرکے اُن کے خلاف محکمانہ کارائی کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے دوسری طرف جونیئر کلرک 7سکیل میں ہوتا ہے لیکن تنخواہیں 11سکیل میں وصول کرتے ہے ایف آر بنوں میں منشیات فروشوں کو کھلے عام چھٹی دے گئی ہے اور ایف آر بنوں میں منشیات ہر جگہ آسانی سے دستیاب ہوتی ہے دیکھتے ہے کہ صوبائی حکومت اور فاٹا سیکرٹریٹ کے ذمے داران ان کا کیا نوٹس لیتے ہے 
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan