پختونوں کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے شفیع اللہ

ہفتہ 12 اگست 2017


سخاکوٹ(نمائندہ مانند) عوامی نیشنل پارٹی ضلع ملاکنڈ کے صدر شفیع اللہ نے کہا ہے کہ پختونوں کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے ۔ شہدائے بابڑہ ہمیں کربلاکی یاد تازہ کرتی ہے ۔بابڑہ میں ہمارے پارٹی کے چھ سو سے زائد کارکنوں کو بے گناہ شہید کر دئے گئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سخاکوٹ حجرہ نیک عمل خان مرحوم میں یوم شہداء بابڑہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے ضلعی نائب صدور عمر محمدلالا، شاد محمد،ضلعی سیکرٹری اطلاعات ساجد حسین مشوانی نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ 12اگست1948کوپُرامن جلوس پر گولیوں کی بوچھاڑ کی تھی جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 600سے زائد ہمارے پارٹی کے ورکرز شہید کر دئیے گئے تھیں۔شہدائے بابڑہ نے اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے جانوں کے نذرانے پیش کئے مگر وقت کے سامراج کے سامنے سر نہیں جھکایا۔یہ دن پختونوں کے کربلا کے نام پر یاد کیا جاتا ہے ۔ آخر میں شہدائے بابڑہ کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan