پاکستان قدرتی حسن اوروسائل سے مالا مال ملک ہےڈاکٹرسراج خالد

ہفتہ 12 اگست 2017


بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بٹ خیلہ ڈپٹی میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹرسراج خالدنے کہاہے کہ پاکستان قدرتی حسن اوروسائل سے مالا مال ملک ہے اس ملک کے آزادی کے لئے ہمارے بزرگوں نے اپنے جانوں کی قربانیاں دی ہے کیونکہ یہ ملک کسی نے ہمیں خیرات میں نہیں دیاگیا ہم سب کوچاہیں کہ ہم اس مٹی کودل سے قدرکریں ان خیالات کااظہارڈاکٹرسراج خالدنے گزشتہ روزبٹ خیلہ ہسپتال میں جشن آزادی کے خوشی میں بیماروں پرتحائف کے تقسیم کے موقع پراخباری نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت کے ملازمین جشن آزادی کے چھٹیوں کے موقع پرعوام کوفوری اورطبی سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنابھرپورکرداراداکریں کیونکہ اس سلسلے میں کوئی بھی غفلت اورلاپرواہی کوبرداشت نہیں کریں گے۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan