یونین کونسلوں کے سطع پر اجلاس منعقد کئے جائیں گےجمعیت علماء اسلام ملاکنڈ

ہفتہ 12 اگست 2017


سخاکوٹ(نمائندہ مانند) جمعیت علماء اسلام ملاکنڈ نے عام انتخابات کے لئے یونین کونسلوں کے سطع پر کارکنوں کو متحرک کرنے کے لئے حکمت عملی وضح کر لی ۔ تحصیل درگئی اور تحصیل بٹ خیلہ کے تمام یونین کونسلوں میں اجلاسیں منعقد کئے جائینگے ۔ عام انتخابات میں جے یو آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے خواہشتمند اُمیدوار 18آگست تک مقررہ فیس مبلغ پندرہ ہزار روپے کے ساتھ درخواستیں دے سکتے ہیں ۔ اس سلسلے میں جمعیت علماء اسلام ملاکنڈ کے ضلعی مجلس عاملہ کا اجلاس صاحبزادہ ہاؤس سخاکوٹ میں زیر صدارت ضلعی آمیر صاحبزادہ خالد جان منعقد ہوا جس میں مجلس عاملہ کے آرکان نے بھر پور شرکت کی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عام انتخابات میں قومی و صوبائی ا سمبلیوں کے نشستوں پر الیکشن لڑنے کے لئے فارم تحصیل درگئی میں ضلعی جائنٹ سیکرٹری مولانا سلمان تاثیر اور تحصیل بٹ خیلہ میں تحصیل آمیر لطیف الرحمان سے وصول کئے جائینگے اور ضلعی آمیر صاحبزادہ خالد جان کے پاس جمع کرائے جائینگے جبکہ ضلعی آمیر کے علاوہ کسی کو بھی درخواست لینے کا حق حاصل نہیں ہو گا ۔اس موقع پر کہا گیا کہ 2018الیکشن کا سال ہے اس لئے دونوں تحصیلوں میں یونین کونسلوں کے سطع پر اجلاس منعقد کئے جائیں گے تاکہ کارکنوں کو الیکشن کے لئے متحرک کیا جاسکے ۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan