انتظارکی گھڑیاں ختم ہوچکی ہےشکیل خان ایڈوکیٹ

ہفتہ 12 اگست 2017


بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے مشیرشکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ انتظارکی گھڑیاں ختم ہوچکی ہے سال 2018پی ٹی آئی کے امیدواروں کیلئے کامیابی کاسال ہوگا ۔کیونکہ تمام سیاسی اورمذہبی پارٹیاں عوام کے مسائل کوحل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے عوام کی نظریں صرف اورصرف پاکستان تحریک انصاف پرلگی ہوئی ہے ۔ان خیالات کااظہارشکیل خان ایڈوکیٹ نے مختلف علاقوں سے آئیں ہوئے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ سابقہ حکمرانوں نے ملک کاخزانہ بے دردی کے ساتھ لوٹاگیاہے یہی وجہ ہے کہ آج وہ عوام کاسامنابھی نہیں کرسکتے ۔انہوں نے کہاکہ سال 2018پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی کامیابی کاسال ہوگا اوراس بارپاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواسمیت پورے پاکستان میں کلین سویپ کریگی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان عمران خان کاپیغام گھرگھرتک پہنچانے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائیں۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan