میاں بانڈہ ہائی اسکول میں ائی ٹی لیب کا افتتاح

اتوار 13 اگست 2017


تیمرگرہ (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈو کیٹ نے کہا ہے کہ موجودہ دور ساینس و ٹیکنالوجی کا ہے انفار میشن ٹیکنالوجی کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں صوبائی حکومت تعلیم پر خصوصی توجہ دیں رہی ہے اور اب تک ہزاروں اساتذہ کو سیا سی بنیا دوں کے بجائے این ٹی ایس کے زریعے میرٹ پر بھرتی کئے ہیں اگر کسی نے ان پر میرٹ کے بغیرایک بھی استاد بھرتی کرنا ثابت کر دیا تو وہ سیاست سے مستعفی ہو جاینگے ان خیا لات کااظہار انھوں نے میاں بانڈہ ہائی اسکول میں ائی ٹی لیب افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ڈسٹر کٹ ایجوکیشن افیسر لویر دیر ڈاکٹر حافظ محمد ابرا ھیم ،سکول کے پرنسپل رحمان گل اور محب اللہ نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر اے ڈی اوز علی حیدر ،فیاض الدین تحصیل نا ظم تیمر گرہ ریا ض محمد،تحصیل ناظم بلامبٹ عمران الدین ایڈو کیٹ،عمایدین علاقہ، کونسلرز ، اساتذہ کرام بھی موجود تھے اس موقع پر سکول کے طلباء نے ملی نغمے،تقاریر ،پی ٹی شو اور جمناسکٹ کا شاندار مظاہر ہ کیا انھوں نے کہا کہ میا ں بانڈہ ہا ئی سکول ضلع دیر کا پہلا سکول ہے جس میں ائی ٹی لیب کا افتتاح کیا گیا انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سر کاری سکولوں کو سولر سسٹم سمیت تمام سہولیات سے اراستہ کیا ہے انھوں نے کہا کہ اساتذ ہ ،طلبہ کے والدین کی مشترکہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بچوں کی تعلیم پر توجہ دیں انھوں نے کہا کہ لویر دیر میں نوابی دور میں تعلیم پر پابندی تھی اور تعلیم حا صل کرنے والوں کو ضلع بدر کیا جاتااگر چہ پاکستان 1947میں آزاد ہوا تھا تاہم ضلع دیر 1960میں نوابی دور کے خاتمہ پر آزاد ہوا لیکن اس کے باوجود ضلع دیر تعلیمی میدان میں ضلع سوات سے اگے ہے صو بائی وزیر خزانہ مظفر سید نے کہا کہ لویر دیر کی تعمیر وترقی جماعت اسلامی کی مرہون منت ہے تین ارب روے کی لاگت سے تیمر گرہ میڈکل کالج کی منظوری،تین کروڑ لاگت سے ڈی ایچ کیو ہسپتال کو اے کٹیگری کا درجہ دینا، بلامبٹ ایری گیشن کا کثیر المقاصد منصو بہ پایہ تکمیل کو پہنچانا،آمیر جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں جماعت اسلامی کے ار کان اسمبلی کے کار نامے ہیں صو بائی وزیر نے کہا کہ این ٹی ایس کے زریعے بھرتی شدہ اسا تذہ کو بہت جلد ریگو لر کیا جا ئیگا۔
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan