تخت بھائی،جشن آزادی کی تقریبات جوش وخروش سے منائی جاے گی

اتوار 13 اگست 2017


تخت بھائی(احمد زادہ مہمند ) ملک بھر کی طرح تخت بھائی سب ڈویژن میں بھی جشن آزادی کی تقریبات انتہائی جوش و خروش سے منائی جاے گی۔سرکاری و نجی عمارتوں سمیت بازاروں کو سبز پرچم اور رنگا رنگ جھنڈیوں سے سجا دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح تخت بھائی میں بھی 14اگست یوم آزادی کا جشن منانے کے لیے لوگوں میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے ،تمام سرکاری و نجی عمارتوں پر سبز پرچم لہرا دیئے گئے ہیں جبکہ بازاروں میں بھی رنگا رنگ جھنڈیاں سجا دی گئی ہیں ، یو م آزادی کے سلسلے میں پرچم کشائی کی بڑی تقریب ٹی ایم اے تخت بھائی کے سبزہ زارہ میں صبح 8:00بجے منعقدہ ہوگی جس میں سرکاری افسران، ڈی آر سی ممبران سمیت ناظمین و کونسلرز شرکت کرینگے ، اس موقع پر پولیس کا چاق و چوبند دستہ قومی پرچم کو سلامی پیش کریگا اور بعد ازاں اس حوالے سے تقریب منعقد ہوگی ۔ یوم آزادی کے حوالے تنظیم "رورولی " محلہ شاہین مزدور آباد کے زیر اہتمام آثار قدیمہ پارک میں محفل مشاعرہ اور دیگر تقریب منعقد ہوگی جس میں اسسٹنٹ کمشنر عون حیدر گوندل اوراے ایس پی تخت بھائی سرکل علی بن طارق بھی شرکت کرینگے اسی طرح مردان یوتھ پارلیمنٹ ٹی ایم میں ہال میں جبکہ سہ پہر 5:00بجے محلہ گل بہار گراؤنڈ میں یوتھ پارلیمنٹ کے زیر اہتمام تحریک آزادی میں نوجوانوں کے کردار کے حوالے سے بھی ایک بڑی تقریب منعقد ہوگی جس میں مختلف طبقہ فکر کی شخصیات شرکت کرینگی۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan