باجوڑ ایجنسی،کوہ نور کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے کواٹر فائنل میچ میں نیشنل کرکٹ کلب نے سپرگرین مامنزو کو شکست دی

اتوار 10 Sep 2017


باجوڑ ایجنسی(نمائندہ خصوصی) باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں جاری کوہ نور کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے کواٹر فائنل میچ میں نیشنل کرکٹ کلب نے سپرگرین مامنزو کو شکست دی
ٹاس سپر گرین کے کپتان امیرزادہ نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کہا۔ مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر 154 رنز بنائے جن میں حنیف 45، نظام27،سلمان 19 اور سعد34 رنز پر ناٹ آوٹ رہے۔ نیشنل کرکٹ کلب کے بالروں نے بہترین بالنگ کا مظاہر ہ کرتے ہوئے محمد طیب،شاکر تین تین وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے جبکہ زبیر اور بشیر ایک ایک وکٹ حاصل کر سکے۔ 
نیشنل کرکٹ کلب نے مقررہ ہدف اٹھارہ اوورز میں چھ وکٹ کے نقصان پر پورا کیا۔ جن میں بصیر37، فیاض32،امجد علی شاہ25، زبیر23 اور محمد طیب چھ رنز پر ناٹ آوٹ رہے۔ محمد طیب کو مین آف دی میچ قرار دیاگیا۔سپرگرین کی جانب سے امیرزادہ، سعد دو دو جبکہ عمران اور سلمان ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan