آل پاکستان پنشنرز19ستمبر کو خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان

منگل 12 Sep 2017


چارسدہ (بیورو رپورٹ)آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن نے 19ستمبر کو خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا۔ صوبائی حکومت ریٹائرڈ ملازمین کی خدمات کو نظر انداز کر رہی ہے ۔لاٹھی کے سہارے چلنے والے ریٹائرڈ ملازمین کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کیا جا رہاہے ۔ مرکزی اور صوبائی حکومتوں اندھے اور بہرے ہو چکے ہیں ۔جمشید خان ۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر فدا محمد درانی منعقد ہوا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی چیئر مین جمشید خان ، صوبائی صدر فدا محمددرانی ،صوبائی جائنٹ سیکرٹری حاجی عبد السلام عارف، صوبائی سیکرٹری اطلاعات نوشیر وان ،چیف آرگنائزر واحد نور بادشاہ اور دیگر نے کہا کہ صوبائی اور مرکزی حکومت ریٹائرڈ ملازمین کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے جس کی وجہ سے ریٹائرڈ ملازمین میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لاٹھی کے سہارے چلنے والے ریٹائرڈ ملازمین کے جائز مطالبات پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کے وفد نے کئی بار وزیر اعلی اور صوبائی وزیر خزانہ سے ملاقات کی کوشش کی مگر صوبائی حکومت کی طرف سے مثبت جواب نہیں مل رہا ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی اور مرکزی حکومت کے خلاف 19ستمبر کو خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہرے کئے جائینگے ۔ 
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan