محکمہ مواصلات میں روڈ گینگ کی بحالی کے ممکن فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے

منگل 12 Sep 2017


بٹ خیلہ (بیورو رپورٹ) پی ڈبلیو ڈی لیبر یو نین خیبر پختونخوا نے صوبائی حکومت کی جانب سے محکمہ مواصلات میں روڈ گینگ کی بحالی کے ممکن فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور مشیر اکبر ایوب سمیت سیکر ٹری آصف خان کی کوششوں کو سراہا ہے اور ان پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے یونین کا اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر ممتاز مزدوررہنما گل زمین منعقد ہوا جس میں پارلیمانی سیکر ٹری جاوید نسیم ایم پی اے نے خسو صی طور پر شرکت کی اجلاس میں سینئر نائب صدر حا جی سیدغفار شاہ نائب صدورٍحبیب نواز گل نجب جنرل سیکر ٹری شہریار صابر ڈپٹی جنرل سیکر ٹری قیصر خان شاہنواز اور شجاع الدین نے شرکت کی اجلاس میں عرصہ دراز سے محکمہ مواصلات میں رابطہ سڑکوں کی مرمت و نگہداشت کیلئے قائم روڈ گینگ کی دوبارہ بحالی کی کوششوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور موجودہ حکومت کی جانب سے اس بارے اتفاق اور بحالی کی کوششوں کو سراہا گیا اور حتمی شکل دینے اور باقاعدہ اعلان کیلئے وزیر اعلیٰ کی صدارت میں کابینہ کے گذشتہ روز کے اجلاس پر خوشی و اطمینان ظاہر کیا گیا مزدور رہنما ووں نے اجلاس میں گینگ روڈ کی اہمیت و افادیت بارے اظہار خیال کرتے ہو ئے کہاکہ محکمہ مواصلات میں ماضی میں روڈ کے خاتمے کے گئے غلط فیصلے کی وجہ سے نہ صرف رابطہ سڑکوں کی حالت انتہائی خراب جبکہ محکمہ کی قیمتوں زمینوں پر بھی قبضہ مافیا نے قبضہ رکھا ہے جس کی وجہ سے سرکاری وسائل ضائع ہورہے ہیں انھوں نے کہاکہ روڈ گینگ کی نحالی سے نہ صرف رابطہ سڑکیں کی حالت بہتر ہو گی اور زرائع آمد ورفت کی بر وقت مر مت و نگہداشت ہو سکے گی بلکہ صو بے کے مختلف اضلاع اور شہریوں میں سی اینڈ ڈبلیو کی قیمتی زمینیں بھی مافیا سے واگزار کرائی جا سکیں گی انھوں نے کہاکہ گینگ کی بحالی سے ایک روزگار کے وسیع مواقع ملے گے تو دوسری طرف سڑکوں کی بہتری کی وجہ سے معشیت اور سیاحت بھی خوب ترقی کرے گا اجلاس کے آکر میں پارلیمانی سیکر ٹری جاوید نسیم نے اپنے خطاب میں کہاکہ وزیر اعلیٰ چھوٹے سرکاری ملازمین اور مزدور ومحنت کش طبقے کی فلاح و بہبود کا خا ص ویژن رکھتے ہیں جس جا واضح ثبوت ان کی جانب سے وسیع پیمانے پر ملازمین کی اپگریڈیشن و پرموشن ہے انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ روڈ گینگ کی بحالی سے مکمل طور پر متفق ہیں اور وہ بہت جلد اس کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔ 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan