بجلی کے ظلمانہ لوڈ شیڈنگ نے غریب عوام کا جینا حرام کیا, انجینئرملک احسان اللہ خان

منگل 12 Sep 2017


بنوں (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ٹی ایم اے بنوں کے تحصیل ناظم اعلی انجینئرملک احسان اللہ خان کے زیر صدارت ایک اہم گرینڈ جرگہ بمقام دارالاحسان ہاوس منڈان بنوں میں واپڈ ا کے ظلمانہ لوڈ شیڈنگ ،غلط بیلنگ، ناجائز جرمانے، کے سلسلے میں منعقد ہوا۔ گرینڈ جرگے میں یو سی منڈان کے ڈسٹرکٹ ممبر ملک معسود خان ، چیف اف منڈان ملک یوسف اللہ خان ، واپڈا پیسکو بنوں ڈویژن ٹو کے ایکسن انجنیئر فریدخان ، ایس ڈی او معاذ خان ، دیگر ایس ڈی او حضرات ، سپرنٹنڈنٹ حضرات، اور علاقے کے درجنوں مشران کثیر تعداد میں موجود تھے۔ گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے وہوئے تحصیل ناظم اعلی انجینئرملک احسان اللہ خان نے کہا کہ اقوام منڈان پر بجلی کے ظلمانہ لوڈ شیڈنگ نے غریب عوام کا جینا حرام کیا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ وہ واپڈا شیڈول کے مطابق10گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ ہم کسی صورت بھی ماننے کے لئے تیار نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے واپڈا کے اعلی حکام سے کئی بار مذکرات کئے لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ واپڈا غریب عوام پر چوبیس گھنٹے میں بیس ، بیس گھنٹے بجلی بن کی جاتی ہے کبھی لاسز کا بہانہ بناتے ہیں۔اس کے علاوہ واپڈا کے اڈے بن کئے جاتے ہیں۔اور شیڈول کے لوڈ شیڈنگ سے کئی گنا زیادہ بجلی بن کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔انہوں نے واپڈا کے ذمہ داروں پر زور دیا کہ وہ عوام کے غیر ائینی اور غیر قانونی جرمانے فوری طور پر ختم کریں۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر لوڈ شیڈنگ میں کمی نہ کی گئی تو وہ بنوں کے سڑکیں بند کردینگے۔ اور احتجاج کے لئے کسی قسم کے قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اور جیل بھرو تحریک سے بھی گریز نہیں کیا جائیگا۔ تحصیل ناظم اعلی انجینئرملک احسان اللہ خان نے عوام پر زور دیا کہ وہ کنڈا سسٹم سے گریز کریں۔ گرینڈ جرگے سے ایکسن انجنیئر فرید خان نے مشران پر زور دیا کہ وہ بجلی کے بقایا جات وغیرہ بروقت ادا کریں۔کیونکہ ہمیں ماہوار ریکوری میں شدید مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ہماری ماہانہ تنخواہ ایک کروڑ تیس لاکھ رہوپے ہیں۔جبکہ ریکوری ماہوار چھیاسی لاکھ ہوتے ہیں۔واپڈا لاسز میں جارہا ہے۔ اور ہمیں اوپر سے سخت ہدایات کی جاتی ہے کہ عوام سے ریکوری بروقت کی جائے۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک نثار ایڈوکیٹ ، چیف اف منڈان ملک یوسف اللہ خان، واپڈا ہائیڈرو یونین بنوں ڈویژن ٹو کے چئیرمین ملک غلام علی خان ، اور دیگر مشران نے بھی خطاب کیا۔ گرینڈ جرگہ میں مطالبہ کیا گیا کہ ڈاکٹر کالونی کے قریب واپڈا کی طرف سے بنائے گئے اڈہ کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔ لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی کی جائے۔ عوام پر ناجائز جرمانے فوری طور پر ختم کی جائے۔ اور عوام کو ریلیف دی جائے۔ مزید تفصیلات ویڈیو میں دیکھئے۔ 
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan