ضلع بنوں میں ضمنی انتخابات کا مرحلہ

بدھ 13 Sep 2017


بنوں(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ضلع بنوں میں ضمنی انتخابات کا مرحلہ مکمل ، پاکستان تحریک انصاف ویلج کونسل حسنی سے ناظم ملک عمران خان دُرانی بلامقابلہ منتخب ، پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے یوتھ کونسلر خامد خان کو ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے 65لاکھ روپے کا افر جبکہ سعودیہ عرب سے ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے جنرل کونسلر ناصر خان کو 20لاکھ روپے کا آفر جے یو آئی کی طرف سے کیا گیا ان دنوں کونسلروں نے لاکھوں روپے کی آفر کو ٹھکراکر جمعیت علماء اسلام کو شکست کرنے پر مجبور کر دیا اس طرح ویلج کونسل نار شکر اللہ سے پی ٹی آئی کے ناظم ملک شجا ع خان بلامقابلہ منتخب ہوئے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے نو منتخب ناظم ملک عمران خان دُرانی نے کہا کہ میری کامیابی ویلج کونسل حسنی کے عوام کی فتح ہے اور میں اللہ تعالیٰ کا شکرگزار ہوں کہ مخالفین نے لاکھوں روپے کے افر کرنے باوجود میرے ایک ممبر کو بھی خرید نہ سکا انہوں نے پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن بنوں کے رہنماء خامد خان کو 65لاکھ روپے کی آفر ٹھکرانے پر مبارک باد دی اور یہ ثابت کیا کہ انشاء اللہ آپ ویلج کونسل حسنی ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان تحریک انصاف کی فتح ہے اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی رہنماء ملک ناصر خان ، اپوزیشن لیڈر ملک گل باز خان نے ان کو سچ کا فتح قرار دیا ہے اور بنوں کے عوام کو یہ پیغام دیا ہے کہ انشاء اللہ آنے والا وقت پاکستان تحریک انصاف کا ہے پاکستان تحریک انصاف ضلع بنوں NA-26، اور چاروں حلقوں سے مضبوط اُمیدوارا کھڑا کرینگے ملک ناصر خان نے کہا کہ مخالفین نے لاکھوں کوشش کی کہ وہ ویلج کونسل حسنی کے ممبران کو دولت کے بل بوتے پر خرید سکے اور ہم نے تین دن سے اپنے ممبران کو تلقین کر تے رہے کہ اتحاد اور اتفاق کا مظاہر کروں اور ممبران نے لاکھوں روپے کے آفر کو ٹھکرا دی جو در آصل جمعیت علماء اسلام کے شکست کا پہلا دن ہے انشاء اللہ ہم عام انتخاب میں ان کو زبردست شکست دے دوچار کرینگے اپوزیشن لیڈر ملک گل باز خان نو منتخب ناظمین ملک عمران خان دُرانی ، ملک شجاع اور دونوں ویلج کونسل کے ممبران کو ، خواتین ممبران کو مبارک باد دی ہے اس موقع پر ملک عدنان خان ، ملک اقبال جدون ، ڈاکٹر فرید اللہ خان آمندی ، ضلعی صدر مطیع اللہ خان ، ڈسٹرکٹ ممبرن ملک عصمت اللہ خان آمندی ، ملک عبد الرزاق خان بھرت ، ملک عالمگیر خان، ملک تحصیل ممبر ملک معصوم وزیر ، ملک عالم خان، ملک شب نیاز خان ، ملک ظفر حیات خان ، ملک وقار خان ، ملک سیلمان خان غزنوی ایڈوکیٹ اور دیگر درجنوں بھی موجود تھے۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan