محافظ خانہ کا مرمت وغیرہ کیا جائے اقبال جدون

بدھ 13 Sep 2017


بنوں(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلع بنوں کا بنوں کینٹ میں واقع محافظ خانہ جس میں قیام پاکستان سے پہلے کا ریکارڈ رکھا گیا ہے۔اس میں بنوں کے عوام کے قیمتی جائیدادوں کی کاغذات وغیرہ پڑے ہیں۔ جو ضایع ہورہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف ضلع بنوں کے رہنماء ملک اقبال جدون ڈسٹرکٹ ممبر ملک عبدالرزاق خان نے میڈیا ٹیم کے ہمراہ محافظ خانہ کا دورہ کیا ۔اور محافظ خانہ میں پڑا ریکارڈ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ محافظ خانہ کا چھت تقریباً گھرنے والا ہے۔ اس سے پہلے بھی ایک کمرہ کا چھت گر گیا تھا۔ جس سے کافی ریکارڈ ضائع ہوچکا ہے۔ محافظ خانہ کی دیواریں اور چھاتیں بارشوں کے دنوں میں سارا پانی کمرے میںآکر ریکارڈ کو ضائع کیا جاتا ہے۔ ضلعی انتظامیہ بنوں کو چاہیے کہ وہ نئے محافظ خانہ کی بلڈنگ کی تعمیر مکمل ہونے سے پہلے مذکورہ بالا محافظ خانہ کا مرمت وغیرہ کیا جائے اور چھت میں لکڑی کے شہتیر پڑے ہے جو تقریباً ختم ہوچکے ہیں۔ اور کسی وقت بھی محافظ خانہ کی چھاتیں گرنے کا اندیشہ ہے۔ جن سے محافظ خانہ میں پڑے کھربوں روپوں کا ریکارڈ ضائع ہوجائگا۔اور عوام کو ؍ جائیداد کی مالکان کو شدید نقصان کا اندیشہ ہے ۔ ڈپٹی کمشنر بنوں فوری طور پر ان کا نوٹس لیں۔ملک اقبال خان جدون اور ڈسٹرکٹ ممبر ملک عبدالرزاق خان نے اس پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ محافظ خانہ پر فوری طور پر تعمیراتی کام شروع کیا جائے تاکہ مزید ریکارڈ ضائع ہونے سے بچ جائے۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan