سروس ایکٹ کو اساتذہ کے ساتھ انتہائی زیادتی قرار-اکٹا ملاکنڈ

بدھ 13 Sep 2017


تھانہ ( نمائندہ مانند) اکٹا مالاکنڈ کے ضلعی صدر حاجی محمد ادریس خان کی صدارت میں ایک اہم اجلاس گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ۱ ڈھیری آلہ ڈھنڈ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی چیئر مین محمد فیاض، ضلعی سیکریٹری اطلاعات فضل معبود ، تحصیل صدر عزیز احمد اور دیگرضلعی و تحصیل ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کی طرف سے اساتذہ برادری میں بڑھتی ہوئی مایوسی اور بے چینی پر تشویش اور غم وغصے کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں حالیہ سروس ایکٹ کو اساتذہ کے ساتھ انتہائی زیادتی اور غیر اخلاقی و غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے فی الفور واپس لینے اور اساتذہ کو مایوسی اور بے چینی کے دلدل سے نجات دلانے کا پُر اور مطالبہ کیا گیا۔ ضلعی صدرا محمد ادریس خان نے خبر دار کیا کہ اگر ایکٹ کو واپس نہ لیا گیا تو اساتذہ برادری انتہائی اقدام پر مجبور ہوجائیگی۔ جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan