ضمنی انتخابات میں ضلع لوئیر دیر میں جماعت اسلامی نے میدان مار لیا

بدھ 13 Sep 2017


تیمرگرہ ( نمائندہ مانند) بلد یاتی کے ضمنی انتخابات میں ضلع لوئیر دیر میں جماعت اسلامی نے میدان مار لیا ایک وویلج کونسل جبکہ دو نائب وویلج کونسل ناظمین کی نشستیں جیت لیے ضمنی الیکشن ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر محمد ارشاد اور ڈسٹر کٹ الیکشن آفیسر نو ر سعید کی زیر نگرانی اے ڈی سی آفس بلامبٹ میں منعقد ہوئے الیکشن وویلج کونسل انڈھیرے،مچو تالاش اور وویلج کونسل لقمان بانڈہ کے ممبران نے شو آف ہینڈ کے زریعے اپنا ووٹ کا استعمال کیا غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق وویلج کونسل مچو میں جماعت اسلامی کے آمیر نواب نائب ناظم وویلج کونسل انڈھیرے بلامبٹ میں بھی جماعت اسلامی کے امیدوار کفایت خان وویلج کونسل نائب ناظم اور وویلج کونسل لقمان بانڈہ میں جماعت اسلامی کے عادل بادشاہ نے کامیابی حاصل کرکے نائب ناظم منتخب ہوگئے یوں تینوں نشستوں پر جماعت اسلامی کے امیدواروں نے کلین سویپ کیا،ادھر تینوں نشستوں پر جماعت اسلامی کی واضح برتری حاصل کرنے پر تحصیل ناظم بلامبٹ عمران الدین ایڈوکیٹ نے میڈیاکے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ضلع لوئیر دیر میں جماعت اسلامی ایک مضبوط قوت ہے اور اس ضمنی لیکشن میں واضح کامیابی سے ثابت ہو گیا کہ ضلع دیر کے غیور عوام نے ہمیشہ جماعت اسلامی کا ساتھ دیا ہے اور انشاء اللہ ائندہ عام انتخابات میں ایک بار پھر جماعت اسلامی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan