ڈینگی کے حوالے خبرشائع ہونے پر ڈسی سی سوات کا ایکشن

بدھ 13 Sep 2017


کبل (نمائندہ مانند) تحصیل کبل کے علاقے میں ڈینگی کے حوالے خبرشائع ہونے پر ڈسی سی سوات کا ایکشن اے سی کبل کو متا ثرہ لڑکی کے گھر جانے کے ہدایت ACکبل اور ڈاکٹر مہران خان وہاں جا کر مریضہ کے عیادت کی ا ور مکمل تعاؤن کے یقین دہانی کرائیں انہوں نے ڈینگی وائرس معلوم کرنے کے لئے 10رکنی ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم کو مسماۃ (ف) کے گھر جا نے اور علا قے کے مکمل سروے کرنے کے بھی ہدایت کی گئی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کبل نے کہا کہ DCسوات کے خصو صی ہدایت پر فوری تحصیل کبل میں ڈینگی مہم بھر پور طریقے سے جا ری ہے اور ڈینگی کے حوالے ہم اقدامات بھرپور طریقے سے اقدامات اُٹھا رہے ہیں اس میں کسی قسم کے کو تا ہی قا بل برداشت نہیں ہو گی ٹیم میں موجود ڈاکٹر ذیشان ، محی الدین ، انعام اللہ ، فضل مالک، ظاہر علی خان اور دیگر نے متاثرہ گھر جا کر ڈینگی ٹسٹ کرانے کے بعد با قا عدہ مریضہ کو ملیریا بخار ڈیکلےئر کر کے ٹریٹمنٹ شروع کر دی اور علا قے کا بھی سروے کیا گیا اس کے بعد ڈاکٹر ذیشان ، محی الدین اور دیگر نے میڈیا کو بتا یا کہ مسماۃ (ف) میں ڈینگی وائرس موجود نہیں ٹسٹ کلےئر ہے انہوں نے دعویٰ کیا کہ 2016-17میں فوری سوات میں کوئی ایک بھی ڈینگی کیس رجسٹر نہیں ہوا ہے لہٰذا عوام الناس کو اطلاع دی جا تی ہے کہ محکمہ ہیلتھ ڈینگی وائرس کے خلاف مکمل اقدامات کر رہے ہیں عوام مطمئن رہے کسی قسم کے اثرات شروع ہونے کے صورت میں سر کاری ہسپتالوں سے رجوع کریں۔تاکہ علا قے میں لوگ خوفزدہ نہ ہو ں یاد رہے کہ ایک پرائیویٹ لیبارٹری اور ایک سینئر ریٹائرڈ ڈاکٹر نے گذشتہ روز مریضہ میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کی گئی تھی جس کا با قاعدہ علاج معالجہ جا ری تھا۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan