تھانہ (نمائندہ مانند) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف منیجمنٹ سائنسز اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن تھانہ کے پروفیسروں اور طلباہ نے اس امر پر انتہائی تشویش اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے کہ جنرل ریاضی کا ٹیکسٹ بک مارکیٹ میں دستیاب نہیں جس سے طلبا ء کے قیمتی سال پھر سے ضائع ہونے کا اندیشہ ہے۔ کالج ہٰذا کے پروفیسر ڈاکٹر وارث خان نے اخباری نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال طلباء کو ایف ایس سی ( سائنس والی) کتاب پڑھائی گئی اور امتحان میں پرچہ جنرل میتھس سے آیا۔ جس کی وجہ سے ہزاروں طلباء کا امتحان میں فیل ہو جانے سے سال ضائع ہوگیا۔ ڈاکٹر وارث خان نے مزید کہا کہ اب مارکیٹ میں فرسٹ ایئر کی کتاب موجود ہے لیکن سیکنڈ ایئر کی کتاب پھر مارکیٹ میں دستیا ب نہیں ہے۔ اُنہوں نے ذمہ دار حکام سے بروقت کتاب شائع کرانے اور مارکیٹ کو فراہم کرانے کی اپیل کی ہے تاکہ طلباء اور اساتذہ کو مشکلات کا سامنا نہ ہوں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔
بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے