ٹھیکیدار مافیانے ملک وقوم کا بیڑا غرق کردیاہے

منگل 26 Sep 2017


تیمرگرہ ( نمائندہ مانند) ٹھیکیدار مافیانے ملک وقوم کا بیڑا غرق کردیاہے ، ایسے نظام پر لعنت بیجتے ہیں جس میں مالدار کا بیٹا افسر جبکہ غریب کا بیٹا محروم رہ جاتا ہے ،ملک سے طبقاتی نظام کا خاتمہ وقت کا تقاضہ ہے، نوجوان کھیل کود کے ساتھ ساتھ اپنی تعلیم پر توجہ دیں ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز یوسی سلطان خیل کے گاوں ادوکی میں دوسرا جشن سلطان خیل کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبنائی اسمبلی صاحبزادہ ثناء اللہ نے کیا جبکہ تقریب میں یوسی سلطان خیل کے تحصیل کونسلر حیات خان،ملگری استاذان کے ضلعی رہنما ملک وزیر محمد خان،عبدالقیوم خان،ویلج کونسل لقمان بانڈہ کے ناظم انوارالحق ،ویلج کونسل کمر ٹال کے ناظم سجاد خان،فرمان خان اور رئیس خان نے بھی خطاب کیا۔تقریب کے شرکاء سے اپنے خطاب میں ممبر صوبائی اسمبلی صاحبزادہ ثناء اللہ کا کہنا تھاکہ ملک کی تعمیر وترقی میں نوجوانوں کا کردار مسلمہ ہے اسلئے ان کو چاہیئے کہ وہ مثبت اپروچ کے ذریعے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے،انہوں نے کہا کہ یہ بات تو درست ہے کہ 1960تک نواب دیر نے دیر کو پسماندہ رکھا ہے لیکن اس کے بعد دیر کے پسماندگی میں سب سے بڑا کردار ہمارے سیاسی لوگوں کی ہے کیونکہ کہ جب ہم لوگوں سے ووٹ لیتے ہیں تو چار سالوں تک اپنے حلقہ نیابت کو بھول جاتے ہیں لیکن جب الیکشن قریب آجاتا ہے تو ہمیں اپنے ووٹروں کا خیال آتا ہے انہوں نے کہا کہ پی کے 93میں ٹھیکدار مافیا نے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے جس کا احتساب وقت کا تقاضہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی کے 93میں خواتین کا کوئی کالج نہیں حالانکہ ہمارے گھروں کے اندر 50فیصدسے زائد آبادی خواتین کا ہے جو کہ ایک بہت بڑا المیہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر دور حکومت میں صوبائی حکومت پی کے 93کو نظر انداز کر رہا ہے کیونکہ یہاں پر تا حال کوئی منسٹر نہیں بنا ہے جس کی وجہ سے پی کے 93مسائلستان بنا ہے۔انہوں نے صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ سے پر زور مطالبہ کیا کہ pk93میں منظورشدہ ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈ زجاری کئے جائے تاکہ حلقے کی عوام کا احساس محرومی ختم ہوجائے اور وہ دیگر حلقوں کی طرح یہاں کے عوام ترقی کے دوڑ میں شامل ہوجائے۔ اس موقع ممبر صوبائی اسمبلی صاحبزادہ ثنائاللہ نے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں بھی تقسیم کئے۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan