آفکار الیون کرکٹ ٹیم کے ٹرائلز کا انعقاد

بدھ 27 Sep 2017




باجوڑ ایجنسی(نمائندہ مانند)جس میں عاجز اکیڈمی کے چیئرمین اور باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اظہار الحق، عاجز عاجز الیون کے نائب کپتان حیات یوسفزئی عاجز الیون کے بلے باز عطاء اللہ نے مہمانان خصوصی کے حیثیت سے شرکت کی۔ انہوں نے آفکار الیون کے کھلاڑیوں کا ٹرائل لیا۔ ٹرائل میں کھلاڑیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر افکار الیون کے صدر حاجی محمد بادشاہ درانی بھی موجود تھے۔ ٹرائل کے بعد عاجز اکیڈمی کے سینئر کھلاڑیوں نے نوجوان پلئیرز کو زبردست اور مفید مشورے دئیے گراونڈ میں افکار الیون کے کھلاڑیوں کے علاوہ علاقے کے عمائدین بھی ٹریننگ سیشن سے خوب لطف اندوز ہو ئے ۔افکار الیون کے کپتان گل رحیم اور نے عاجز اکیڈمی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ باجوڑ میں کرکٹ کے فروغ کیلئے عاجز اکیڈمی کے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور انشائاللہ کرکٹ کے فروغ کیلئے علاقہ بیلوٹ کے نوجوان کیلئے اپنے خدمات جاری رکھیں گے انھوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی ایسے مزید ٹرائل ہونگے


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan