بکاخیل کے مسئلے کیلئےصوبائی نے کمیٹی بنالی,ڈی سی بنو

بدھ 11 اکتوبر 2017


بنوں(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے تحصیل بکاخیل کے مسئلے کیلئے بقاعدہ طور پر ایک صوبائی کمیٹی بنائی ہے اور صوبائی کمیٹی تحصیل بکاخیل کے بارے میں اپنا فیصلہ درج کرینگے میں پی کے 72کے مشران کے مسئلے کے حل کیلئے کوشاں ہوں لیکن ڈومیسائل اور شناختی کارڈ بنانا عوام کا بنیادی حق بنتا ہے اس کو روکنا میری بس کی بات نہیں ہم صوبائی حکومت کہ پالیسی کے مطابق کام کرتے ہیں ہمارے لیئے عوام اور مشران قابل احترام ہے اور جہاں تک ہو سکے ہم تعاون کرینگے ان خیالات کا آظہار ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے اپنے آفس میں پی کے72کے مشران کی وفد جس کی قیادت سابقہ ایم پی اے سید خامد شاہ ، ڈسٹرکٹ ممبر ملک وقار خان مندیو ، چیف آف میتا خیل ملک نعیم خان ، چیف آف میریان ملک دلنواز خان ، چیف آف ممش خیل ملک نذیر خان ، تحصیل ممبر خمید اللہ خان ، منان خان ، ملک سلطان آیاز خان ممش خیل اور دیگر اراکین پر مشتمل سے کیا سابقہ ایم پی اے سید خامد شاہ نے ڈپٹی کمشنر بنوں کو اپنے تخفظات سے اگاہ کیا اور کہا کہ اگر صوبائی حکومت نے تحصیل بکاخیل کے بارے میں صوبائی وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی کی سربراہی میں جو کمیٹی قائم کی تھی تقریباً 20دن گزرنے کے باوجود اُس کمیٹی کا فیصلہ سامنے نہ آسکا اور پی کے72کے عوام اور مشران میں تخفظات پایا جاتا ہے ۔ 
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan