لوٹ ماراورکرپشن کادورگزرچکاہے,رگل زمین خان

بدھ 11 اکتوبر 2017


بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)پی ڈبلیوڈی لیبریونین کے صوبائی صدرگل زمین خان نے کہاہے کہ لوٹ ماراورکرپشن کادورگزرچکاہے وزیراعلیٰ کے مشیرشکیل خان نہ خودکرپشن کرتے ہیں اورنہ کسی کوکرپشن کرنے کی اجازت دتے ہیں ہم مالاکنڈانتظامیہ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے راہنماوزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے مشیرشکیل خان ایڈوکیٹ اوران کے کارکنوں کے خلاف ایف آئی درج کرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ مالاکنڈانتظامیہ شکیل خان کے خلا ف درج ایف آئی ارکوواپس لیکرمحکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران کے خلاف درج کیاجائے کیونکہ مذکورہ واقعہ محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران کے غفلت اورلاپرواہی کی وجہ سے پیش ایاہے ہم محکمہ پبلک ہیلتھ میں ہونے والے کرپشن کے خلاف نیب اورانٹی کرپشن کوتحریری درخواست دیں گے ۔ان خیالات کااظہارگل زمین خان نے اپنے دیگراراکین گل نجب اورسیدغفارشاہ کے ہمراہ اخباری نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی حکومت سے پہلے اداروں میں لوٹ ماراورکرپشن کابازارگرم تھااب لوٹ ماراورکرپشن کادورگزرچکاہے محکمہ پبلک کے اہلکاروں کے غفلت اورلا پرواہی کی وجہ سے حکومت کے قیمتی ٹیوب ویلز بندپڑے ہیں اوران کیلئے ائیں ہوئے مشینری بھی زنگ الود ہوچکی ہے گزشتہ روز محکمہ پبلک ہیلتھ اوروزیراعلیٰ کے مشیرشکیل خان اوران کے کارکنوں کے مابین جوواقعہ رونماہواہے وہ محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران کے غفلت اورلاپرواہی کی وجہ سے پیش آیاہے ا نہوں نے کہاکہ انہوں نے ایڈوانس میں پیسے نکالے گئے اب وہ وہی کرپشن کوچھپانے کیلئے ڈرامہ بازی کررہے ہیں ہم ان کے کرپشن کے خلاف بہت جلدنیب اورانٹی کرپشن کوتحریری درخواست دیں گے اورحکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ شکیل خان کے خلاف درج ایف آئی ارواپس لیکرمحکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران کے خلاف کاروائی کرکے ملازمت سے معطل کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ محکمہ پبلک ہیلتھ میں ریکارڈکرپشن ہوئی ہے ۔
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan