بچپن سے فالج کے مرض میں مبتلاء ہوں،رحم زیب

بدھ 11 اکتوبر 2017


سوات (مانندرپورٹر ) مینگورہ طاہر آباد کے رہنے والے رحم زیب نے کہا ہے کہ ایک ماہ پہلے فضل حق سکنہ قمبر نے میرے بیوی کو زبردستی اغواہ کیا ہے جبکہ میں بچپن سے فالج کے مرض میں مبتلاء ہوں ، میرے چار بچے ہیں جو کہ فضل حق کے قبضے میں ہے ، انہوں نے یہ بات اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ گذشتہ ایک ماہ سے اپنے بیوی اور بچوں کے پیچھے در بدر کی ٹوکرے کھارہاہوں لیکن کو ئی پرسان حال نہیں اسی طرح میرے گھر سے میرے بچوں اور بیوی کے علاوہ گھر سے نقد روپے اور رکشہ جو کہ میرا تھا وہ بھی لے گئے ہے ،اس حوالے سے میں نے مقامی تھانہ میں رپورٹ درج کیا ہے تاہم میں معذور ہوں اور کوئی مدد گار نہیں میں صوبائی و قومی اعلیٰ حکام سمیت ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن سے اپیل کرتا ہوں کہ فوری طور پر میرے اس کیس میں کاروائی کرتے ہوئے میرے بیوی بچوں کو اس اغواہ کا رسے رہاکرکے میرے حوالے کیا جائے ۔ 
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan