ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، غیر قانونی پارکنگ ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا،ارشاد خان

بدھ 11 اکتوبر 2017


تخت بھائی( احمد زادہ مہمند)انچارج ٹریفک وارڈن پولیس تخت بھائی سرکل ارشاد خان نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، غیر قانونی پارکنگ اور ناجائز تجاوزات کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا ، عوام کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں براہ راست میرے موبائل نمبر 0315-9798389 پر رابطہ کر یں ،ہم ان کی شکایت کا فوری طور پر ازالہ کرینگے، ٹریفک پولیس کے جوان ہمہ وقت عوام کی خدمت کے لیے چوکس و چوبند ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کلب تخت بھائی میں میٹ دی پریس میں کیا، انہوں نے بتایا کہ ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز احتراز خان کی خصوصی ہدایت پر چوراہوں، اور سڑک پر اور بازاروں میں تعینات ٹریفک پولیس کی جوانوں کی نگرانی کی جا رہی ہے ، فرض شناس افسران بالا اور ایماندار ٹریفک پولیس کی جوانوں کی تعیناتی سے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے۔سفارشی عناصر کی اثر رسوخ اور رشوت کا دور گزر چکا ہے، ٹریفک پولیس میں تعیناتی مکمل چھان بین اور میرٹ پر کی جاتی ہے،، ٹریفک پولیس کے جوان عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت چوکس و چوبند ہیں ، انہوں نے کہا کہ تخت بھائی سرکل میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے ناجائز تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جا رہی ہے اس سلسلے میں کوئی سیاسی دباؤ قبول نہیں کیا جا رہا جبکہ ٹریفک پولیس کے جوان ایمانداری و دیانتداری کے ساتھ اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں ۔
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan