باجوڑ،صدر حاجی لعلی شاہ پختونیار کی آرمی چیف کے ساتھ ملاقات

جمرات 12 اکتوبر 2017


باجوڑ ایجنسی(نمائندہ خصوصی) باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی لعلی شاہ پختونیار کی آرمی چیف کے ساتھ ملاقات۔
کراچی:۔ باجوڑ ایجنسی میں امن وامان آزاد تجارت سمیت کیڈٹ کالج،انجینئرنگ یونیورسٹی سمیت میڈیکل کالج کی تعمیر ہماری بنیادی ضروریات ہے ان خیالات کا اظہار چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری باجوڑ کے صدر حاجی لعلی شاہ پختونیار نے کراچی میں اکانومی اینڈ سیکورٹی سیمنار کے تقریب کے موقع پر آرمی چیف میجر جنرل قمر باجوہ اور میجر جنرل آئی ایس پی آر کے ساتھ ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ فاٹا اور خصوصا باجوڑ ایجنسی میں بد امنی کے دوران کاروباری مراکز تباہ ہوگئے تھے جس کی وجہ سے لوگوں کا اربوں روپے نقصان ہواہے انہوں نے کہا کہ فاٹا میں جہالت کی اصل وجہ تعلیم کی کمی ہے فاٹا کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں انہوں نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ باجوڑ ایجنسی میں میڈیکل کالج،انجینئرنگ یونیورسٹی،کیڈٹ کالج تعمیر کئے جائے چونکہ فاٹا قدرتی وسائل سے مالا مال ہے یہاں کے پہاڑوں میں قیمتی معدنیات کرومائیٹ،میگنیز،ماربل اور گرینائیٹ جیسے دیگر لاتعداد قیمتی خزانے موجود ہے اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ یہاں کے عوام کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کیلئے مشینری سمیت دیگر ضروری آلات کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ قبائل کو روز گار مل سکے اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ قبائلی عوام عوام نے ملک کے لئے ہر مشکل وقت میں قربانی دے کر ثابت کیا ہے کہ وہ اس ملک کے محب وطن شہری ہے فاٹا میں نحقی ٹنل کا افتتاح قبائلی علاقوں میں ترقی کا عمل شروع کرنے کے آغاز ہے اور انشاء اللہ بہت جلد قبائلی علاقہ جات کو قومی دھارے میں لا کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا تقریب میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سمیت دیگر اعلی فوجی اور سول آفسران موجود تھے۔
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan