باجوڑ سپورٹس کمپلیکس پر جاری شہدائے باجوڑ لیویز کرکٹ ٹورنامنٹ جاری

جمرات 12 اکتوبر 2017


باجوڑ ایجنسی(نمائندہ خصوصی)باجوڑ سپورٹس کمپلیکس پر جاری شہدائے باجوڑ لیویز کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے راوُنڈ میں گذشتہ روز باجوڑ زلمی فاٹا جونیئرز نے شاہ کلب کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دیکر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا. 
تفصیلات کے مطابق باجوڑ سپورٹس کمپلیکس پر کھیلے گئے میچ میں شاہ کلب کے کپتان سجاد خان نے ٹاس جیت کر پہلے خود کھیلنے کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم دسویں اوورز میں 80 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ شاہ کلب کے طرف سے برہان نے 14, حسن 22, سیراج 15, اور دسجاد 8 رنز کے ساتھ نمایا اسکورر رہے۔باجوڑ زلمی فاٹا کے طرف سے نوجوان مہران خان نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 3 اوورز میں 14 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کی. جبکہ عابد خان,مصباح الدین, نے بالترتیب 1,1 اور جمشید نے 2 وکٹیں حاصل کی۔باجوڑ زلمی فاٹا جونیئرز نے مطلوبہ حدف 9 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا. جس میں حبیب اللہ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے *30 رنز ناٹ آوُٹ اننگز کھیلی جبکہ فرمان اللہ نے 11, شاکر اللہ 14, یونس 14, جمشید 7 رنز کے ساتھ نمایا اسکورر رہے۔ شاہ کلب کے طرف سے برہان اور سیراج نے بالترتیب 2,2 جبکہ سجاد نے ایک وکٹ حاصل کی۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan