بصارت کے عالمی دن کے موقع پر مختلف پرگرامات کا انعقاد

جمرات 12 اکتوبر 2017


سوات (مانندرپورٹر ) پیکو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کے زیر اہتمام بصارت کے عالمی دن کے موقع پر مختلف پرگرامات کا انعقاد کیا گیا جس میں انکھوں کے معائنے ، سکولوں اور سول سوسائٹی اگاہی مہم ، فری دوائیاں اورعینک تقسیم کئے گئے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سوشل آرگنائزر ز شاہ زیب ، امتیاز اور ڈاکٹر خوشید نے کہا کہ اگر اپ کی نظر کمزور ہے تو عینک ضررو استعمال کریں ، اگر اپ کے انکھوں میں تکلیف ہے تو فوراً قریبی ہسپتال سے معائنہ کروائیں ،انہوں نے کہا کہ سال ایک بار ضرور ماہر چشم سے اپنے انکھوں کا معائنہ کریں ، جن لوگوں کو سفید موتیاں ہے جس کے لئے سیدو شریف ہسپتال میں پیکو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور نے مفت اپریشن کا بندوبست کیا ہے جس سے یہاں کے عوام مستفید ہوں گے ، انہوں نے یہاں کے عوام سے اپیل کیا کہ ہمارے اس میشن میں ہمارا ساتھ دیکر ہمارا پیغام سوات کے گھر گھر تک پہنچانے میں ہماری مدد کریں تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہوجائے ، اس موقع پر فری آئی میڈیکل کمپس لگائیں گئے جس میں ماہر ین ڈاکٹرز نے مریضوں کا معائنہ کیا اور لوگوں میں مفت ادویات اور عینک تقسیم کئے گئے اور سیرئیس مریضوں کو اپنے برانچ سیدو شریف ہسپتال کو علاج معالجہ کرنے کے لئے منتقل کیا ، اس موقع پر آنکھوں کو محفوظ رکھنے کے حوالے ایک واک کا انعقاد کیا گیا ۔ 
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan