ہمار ادین ہمیں آخوت ،بھائی چارےکادرس دیتی ہے،مولانا عبد الحلیم

جمرات 12 اکتوبر 2017


سخاکوٹ(نمائندہ خصوصی) جماعت اشاعت توحید و سنت ملاکنڈ کے ڈویژنل آمیر شیخ الحدیث مولانا عبد الحلیم نے کہا ہے کہ ایک طرف بیرونی قوتیں پاکستان میں بد آمنی اور بے اتفاقی پیدا کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں جبکہ ہمار ادین ہمیں آخوت ،بھائی چارے اور آمن سے زندگی گزارنے کی درس دیتی ہے ۔ مسلمان ہر قسم کے فرسودہ رسومات کے خاتمے اور آمن و بھائی چارے کے ذریعے باطل قوتوں کے مذموم مقاصد ناکام بنانے کے لئے متحد ہو جائیں ۔ 15اکتوبر کو گراسی گراؤنڈمینگورہ میں ہونے والا استحکام پاکستان اجتماع ملک بھر اور بالخصوص ملاکنڈ ڈویژن میں آمن و آمان کے قیام اور خوشحالی لانے میں سنگ میل ثابت ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرجماعت اشاعت توحید وسنت ملاکنڈ ڈویژن کے دیگر قائدین قاری محمد وزیر توحیدی ، قاری باچہ سواتی ،حاجی ذاکر اﷲ ، مولانا حیات اﷲ اور مولانا عابد اﷲ عابد بھی موجو د تھیں ۔ ڈویژنل آمیر شیخ الحدیث مولانا عبد الحلیم نے کہا کہ پندرہ اکتوبر کے اجتماع کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لئے گئے ہیں جس سے مرکزی آمیر مولانا محمد طاہرطیب اور میجر عامر سمیت دیگر قائدین خطاب کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ اجتماع میں ہزاروں کی تعداد میں تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان اور لوگ سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو بھر پور شرکت کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اشاعت توحید و سنت ملک میں حفاظت اور معاشرے سے فرسودہ رسومات کے خاتمے اور اصلاح کیساتھ ساتھ ایمانی جذبے اور اتحاد بین المسلیمین کے سوچ کے ذریعے باطل قوتوں کا مقابلہ کررہی ہے اور انشاء اﷲ جماعت کے مرکزی آمیر مولانا محمد طاہر طیب اور مجاہد عالمیہ میجر عامر کے سربراہی میں یہی مشن جاری رہے گا ۔ انہوں نے ملاکنڈڈویژن کے اسلام پسند اور محبت و بھائی چارے کے جذبے سے سرشار عوام سے آپیل کی کہ پندرہ اکتوبر کو گراسی گراؤنڈ مینگورہ میں ہونے والے استحکام پاکستان اجتماع میں بھر پو رشرکت کرکے اسلام پسندی کا عملی ثبوت دیں ۔ 
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan