معاشرے کو جرائم منشیات وغیرہ سے پاک کر نے کیلئے بھرپور کوششیں جاری ہیں، صوبیدار جمال شاہ

جمرات 12 اکتوبر 2017


بٹ خیلہ (بیورو رپورٹ )ملاکنڈ لیویز فورس ان ایکشن،خار پوسٹ نے قتل قدام قتل کے چار ملزمان سمیت چھ خطرناک اشتہاریوں کوگر فتار کر لیا جبکہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی میں اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کرلیں ملاکنڈ لیویز فورس کے پوسٹ کمانڈر خار صوبیدار جمال شاہ نے میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات میں بتایا کہ ڈی سی و کمانڈنٹ لیویز سلمان خان لود ھی اور صوبیدار میجر دوست محمد کی ہدایت پر معاشرے کو جرائم منشیات وغیرہ سے پاک کر نے کیلئے بھرپور کوششیں جاری ہیں اور حالیہ کاروائیوں کے دوران قتل اور دیگر مختلف سنگین جرائم میں ملوث چھ اشتہاری ملزمان جن میں ماجد ولد فضل وہاب سکنہ جولگرام فیروز گل ولد عزت گل سکنہ خار زیر خان ولد لعل خان سکنہ االہ ڈھنڈ گل محمد ولد نور محمد سکنہ دیر محمد رفیق ولد عبدالکمال سکنہ گیرو شاہ اورسہراب فاورق ولد فاروق محمد سکنہ پشاور شامل ہیں ان میں سے ملزم فیروز شاہ کو سترہ سال بعد گرفتار لیا گیا ہے انھوں نے کہاکہ تین عدد پستول اور ایک کلاشنکوف کے علاوہ 120گرام اعلیٰ کوالٹی چرس اور دیسی شراب کی بھی بڑی مقدار پکڑی گئی ہے انھوں نے کہاکہ خار پوسٹ کے اہلکارعبیداللہ ضیا ء اللہ سجاد خان محمد علی اور امجد خان اپنے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر میری قیادت میں سماج دشمن عنا صر کی سرکو بی کیلئے سرگرم عمل ہیں اور اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی نر می نہیں برتی جائے گی۔
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan