شانگلہ، یورپی یونین فنڈ کی تعاون سے 78 کروڑ روپے کے ترقیاتی سکیموں پر کام جاری

جمرات 12 اکتوبر 2017


شانگلہ(فضل سبحان ) شانگلہ میں یورپی یونین فنڈ کی تعاون سے 78 کروڑ روپے کے ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے کمیونٹی ترقیاتی سیکموں کی نگرانی ایس آر ایس پی اور سی ڈی ایل ڈی کررہی ہے اب تک 543 ترقیاتی سکیموں کیلئے فنڈ دی جارہی ہے جسمیں 200 ترقیاتی سکیم پایہ تکمیل تک پہنچ چکی ہے ان خیالات کااظہار جاوید اقبال ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر فناس شانگلہ ،ایس آر ایس پی کے بابر قیصر ،محمدرشاد،اور طارق محمود اسسٹنٹ کمشنر الپوری نے الپوری پریس کلب میں سی ڈی ایل ڈی کے منیجر کانفرنس کے دوران کی اے سی الپوری طارق محمود خان اور پلاننگ افیسر جاوید اقبال نے مزید کہا کہ سی ڈی ایل ڈی اور ایس آرایس پی کی تعاون سے کمیونٹی پلاننگ انتہائی کامیاب رہی لوکل کمیونٹی کی تعاون سے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جسمیں عوامی شراکت کو یقینی بنایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں سی ڈی ایل ڈی پراجیکٹ پہلا حکومتی تجربہ تھا جوکہ انتہائی کامیاب رہا اور اس وجہ سے آئندہ صوبے کے بارہ اضلاع تک سی ڈی ایل ڈی کے کمیونٹی ترقیاتی پروگرام کا اعاذکردیا جائے گا منیجر کانفرنس میں عوام نمائندوں نے بھرپور تعداد میں شرکت کی انہوں نے ایس آر ایس پی اور سی ڈی ایل ڈی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا کہ عوامی شراکت سے ان منصوبوں کو پایہ تکیمل تک پہنچانے میں شفاف طریقہ کار کیوجہ سے ترقیاتی فنڈ کو اچھی انداز سے خرچ کیا گیا جس سے عوام بھی مطمین ہے ایس ار ایس پی اور سی ڈی ایل ڈی کے عوامی نمائندوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومتی ترقیاتی فنڈ کو بھی اگر اسی طریقے سے خرچ کیا جائے تاکہ عوام کا پیسہ کرپشن سے محفوظ رہے اور قومی خزانے کا بیجا نقصان نہ ہو۔
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan