سوات پولیس ہر قسم کی چیلنجز سے نمٹنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے، محمد اعجاز خان

جمرات 12 اکتوبر 2017


سوات (مانندرپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سوات محمد اعجاز خان نے کہا ہے کہ سوات پولیس ہر قسم کی چیلنجز سے نمٹنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے اور 24گھنٹے چوکنا ہے ، اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سوات میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم تیزی سے جاری ہے ، جبکہ وقفے وقفے سے مختلف علاقوں میں پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کررہی ہے ، جس میں بڑی تعداد میں جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ سوات میں مکمل آمن قائم ہے جبکہ پولیس 24 گھنٹے گشت کرہی ہے اور تمام داخلی و خارجی راستوں کی کھڑی نگرانی کی جارہی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ مینگورہ شہر سمیت اہم شاہراہوں اور مقامات پر پولیس کے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جو مشکوک افراد کی کھڑی نگرانی کررہے ہیں اور اسکے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں ، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مشکوک افراد پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک شخص کے بارے میں فوری طور پر مقامی پولیس کو اطلاع دیں تاکہ انکی جان ومال کی حفاظ ت کو ممکن بنایا جاسکیں ۔ 
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan