پولیو مہم کے جائزہ ڈاکٹر شو کت علی کے زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا

جمرات 12 اکتوبر 2017


تیمرگرہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پولیو مہم کے جائزہ کے حوالے سے ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر دیر لوئیر ڈاکٹر شو کت علی کے زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں پولیو فوکل پرسن زکریا کے علاوہ دیگر حکام اور پولیو ورکرز نے شر کت کی اس موقع پر پولیو مہم میں کوتاہی برتنے پر کئی اہلکاروں کے خلاف ایکشن لینے کی منظوری دی گئی جبکہ نمایاں کارکردگی دینے پولیو ورکرز کو توصیفی اسناد سے نوازنے کا بھی فیصلہ کیاگیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایچ او دیر لوئیر ڈاکٹر شوکت علی نے کہاکہ پولیو ایک موذی مرض ہے اور اللہ تعالیٰ کی فضل وکرم سے کئی سالوں سے دیر لوئیر پولیو فری ضلع ہے انھوں نے کہاکہ پولیو مہم میں کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور جن اہلکاروں کے خلاف ڈیوٹی میں غفلت کی شکایت ہے ان کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی ڈی ایچ او ڈاکٹر شو کت علی نے کہاکہ محکمہ صحت دیر لوئیر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات بہم پہنچانے کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں ہسپتالوں میں نہ صرف مریضوں کو مفت ادویات فراہم بلکہ تمام بی ایچ اوز اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں ایمر جنسی کو فعال کرنے سمیت لیبررومز میں زنانہ ڈاکٹرز کو 24گھنٹے ڈیوٹی کرنے کی پابند کر دی گئی ہے انھوں نے ڈاکٹرز اور پیر امیڈیکل سٹاف کو ہدایات جاری کر دئے کہ دکھی انسانیت کی خدمت میں کوئی کمی اور غفلت نہ برتے اور مریض کے ساتھ اچھے رویے سے پیش ہو۔
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan