ڈاکٹر امجد نے ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کردیا

جمرات 12 اکتوبر 2017


سوات(مانندرپورٹر)تحصیل مٹہ سے تعلق رکھنے والے حق پرست گروپ کے رہنماء ڈاکٹر امجد نے ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کردیا،اس حوالے سے سوات پر یس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں یونین کونسل بیدرہ سے آزادحیثیت سے تحصیل کونسلر منتخب ہوا بعد میں تبدیلی کے نعرے کی وجہ سے پی ٹی آئی کا ساتھ دیا مگر چند ماہ ان کے ساتھ سفر کرنے کے بعد ہم نے حق پر ست کے نام سے الگ گروپ بنایا جس نے محدودمدت میں پوری تحصیل میں مقبولیت حاصل کی ،انہوں نے کہاکہ ساتھیوں کے ساتھ مسلسل اورطویل مشاورت کے بعد ساتھیوں سمیت جے یو آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا جس کا آج باقاعدہ اعلان کرتاہوں آئندہ زندگی علماء کے ساتھ گزاریں گے اورجے یو آئی کا پیغام گھرگھر اورہرفرد تک پہنچانے سمیت جمعیت کو مزید استحکام دینے کیلئے عملی جدوجد کریں گے،پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے جے یو آئی کے ضلعی امیر قاری محمود نے ڈاکٹر امجداوران کے ساتھیوں کو جمعیت میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی اورکہاکہ جے یو آئی ایک مضبوط قوت ہے جو ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ،عوامی مسائل کے حل اور ملک کی ترقی کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے یہی وجہ ہے کہ دیگر سیاسی پارٹیوں سے مایوس ہونے والے لوگ مسلسل جمعیت علماء اسلام میں شامل ہورہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ آئندہ الیکشن میں جے یو آئی ملک بھر میں نمایاں کامیابی حاصل کرے گی جس کیلئے جمعیت کے قائدین اورکارکنوں نے ابھی سے جدوجہد شروع کی ہے جو جمعیت کا پیغام اور منشور لوگوں تک پہنچارہے ہیں ،پریس کانفرنس سے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد اسحاق زاہداورمولانا حفیظ الرحمان نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر پی کے 80کے جنرل سیکرٹری اعجازخان،سابق ضلعی امیر مولانا حجت اللہ،جے یو آئی اور حق پرست گروپ کے قائدین اور کارکنوں کی کثیر تعدادبھی موجود تھی۔ 
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan