ختم نبوتؐ میں تر میم کرنے والوں کے خلاف عملی اقدامات اٹھائیں

جمرات 12 اکتوبر 2017


سوات (مانندرپورٹر ) حکومت عقیدہ ختم نبوتؐ میں تر میم کرنے والوں کے خلاف عملی اقدامات اٹھائیں اور عقیدہ ختم نبوتؐکو چھیڑنے والوں کے خلاف کاروائی کریں تاکہ آئندہ کوئی بھی اس کی جرات نہ کرسکے ، ان خیالات کا اظہار یونین کونسل گل کدہ کے ضلعی کونسلر راحت علی خان و دیگر نے سوا ت پریس کلب کے سامنے سول سوسائٹی کے طرف سے منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ ختم نبوت قانون کی پاسداری اور تحفظ تمام مسلمانوں کا فریضہ ہے ، ختم نبوت کا منکر کافر ہے ، لہٰذا جس نے بھی یہ ناپاک جرات کی ہے ان کو عبر تناک سزادی جائے ، اس موقع پر مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے نعرے درج تھے ، مقررین نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت میں کی قسم کی ترامیم برداشت نہیں کی جائیگی ، حکومت فی الفور واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کریں ۔ 
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan