ڈپٹی کمشنر, اے ڈی سی سوات سکولوں اور خوازہ خیلہ ہسپتال کا اچانک دورہ

اتوار 12 نومبر 2017


سوات ( ) ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق کا اے ڈی سی سوات محمد طاہر خان کے ہمراہ پٹوار خانوں ، سکولوں اور خوازہ خیلہ ہسپتال کا اچانک دورہ ، دورہ کے موقع پر متعلقہ اداروں کے ملازمین کو عوام کے مشکلات کم کرنے کی ہدایت ، گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق نے کبل ، مٹہ اور خوازہ خیلہ میں مختلف پٹوار خانوں ، سکولوں اور ہسپتال کا دورہ کیا ، جہاں متعلقہ اداروں کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی اور عملہ سے معلومات حاصل کی ، اس موقع انہوں نے ریوینو افسران ، تحصیلداروں اور ہسپتال کے عملہ کو سختی سے ہدایت کی کہ عوام کو آسانی پیدا کرکے شکایت کا موقع نہ دیں ، انہوں نے کہا کہ ہر پٹوار خانے میں سرکاری ریٹ اویزاں کرنا لازمی ہے ، انہوں نے کہا کہ عملہ سرکاری ریٹ سے تجاوزنہ کریں ، انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی پیش آنا چائیے کسی کے ساتھ زیادتی کرنا ہر گز برداشت نہیں کریں گے ، اس حوالے سے کو ئی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے ، انہوں خوازہ خیلہ ہسپتال کے عملہ پر زور دیا کہ وہ ہسپتال میں مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کریں تاکہ عوام کے مشکلات میں کمی آسکے ، انہوں نے کہا کہ اساتذہ اپنی حاضری یقینی بنائیں تاکہ بچوں کے تعلیم اثر انداز نہ ہوں کیونکہ یہ بچے ہمارا مستقبل ہے اگر ان کی تربیت اچھی طرح ہوجائیں تو کل ہمارے ملک وقوم کا نام روشن کردینگے،انہوں نے متعلقہ داروں کے افسران پر زور دیا کہ جتنا ہوسکے عوام کے مشکلات میں آسانی پیدا کریں اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کریں ۔ 
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan