ملاکنڈلیویزکی منشیات فروشوں اوراشتہاریوں کے خلاف کاروائی

اتوار 12 نومبر 2017


بٹ خیلہ ( بیورو رپورٹ)ملاکنڈ لیویز فورس تھانہ در گئی کے پوسٹ کمانڈر صوبیدار سمیع باچہ نے منشیات فروشوں اور اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کے دوران5378گرام چرس شراب اور اسلحہ برآمد جبکہ مختلف جرائم میں مطلوب11اشتہاریوں کوگر فتار کر لیا ڈپٹی کمشنر وکمانڈنٹ لیویز سلمان خان لودھی کی خصو صی ہدایت اور صوبیدار میجر عبدالوہاب کی نگر انی میں جاری جرائم دشمن عناصر اور منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کی تفصیلات بناتے ہو ئے پی سی سمیع باچہ نے کہاکہ مقامی تھانے کے دیگر اہلکاروں مہتشم میاں نہار گل محمد سہیل گل فراز اور فرید اللہ کے ہمراہ مختلف کاروائیوں مجموعی طور پر پانچ کلو گرام سے زیادہ چرس ایک بوتل شراب دو عدد کلاشنکوف دوعدد پستول جبکہ263راؤنڈ برآمد کرلئے ہیں اور مختلف جرائم جن میں اغوا برائے تاوان قتل اقدام قتل وغیرہ شامل ہیں کے گیارہ مفرور ملزمان جن میں سرتاج اسلم گل روف رستم خان اکرام ولی خان نوید عبدالرحمن اور خالد خان شامل کو گرفتار کر لیا گیا ہے پی سی درگئی نے کہاکہ علاقے کو جرائم و منشیات سے پاک کر نے کا تہیہ کر رکھا ہے اور اس سلسلے میں سماجی و سیاسی حلقوں اور شہریوں کے ہر ممکن تعاون کی اشد ضرورت ہے ۔
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan