ماہانہ دو کھلی کچہریوں کے انعقاد، انقلابی اقدام قرار

اتوار 12 نومبر 2017


بٹ خیلہ ( بیورو رپورٹ) تحریک انصاف کے تحصیل نائب ناظم بٹ خیلہ پیر صفدر شاہ نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی ہدایت پر اضلاع میں ڈپٹی کمشنر کی ماہانہ دو کھلی کچہریوں کے انعقاد کے فیصلے کو صوبائی حکومت کا انقلابی اقدام قرار دیا ہے جس سے نہ صرف شہریوں کو ریلیف ملے گا بلکہ اداروں کی کار کر دگی بھی بہتر ہو گی میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے انھوں نے کہا ہے کہ سرکاری محکموں کے افسران کا شہریوں کی دہلیز پر جاکر ان کے مسائل حل کرنا اور اس بارے ان سے مشورے وتجاویز لینے تحریک انصاف کے اصلاحاتی ایجنڈا کا حصہ ہے جس کے دوررس نتائج نکلے گے انھوں نے کہاکہ ان کھلی کچہریوں کے انعقاد کی ماہانہ تعداد میں اضافے کی ضرورت ہے تاکہ شہری زیادہ سے زیادہ تعداد میں ان سے مستفید ہو سکے انھوں نے ڈپٹی کمشنروں سمیت انتظامی افسران اورتمام محکموں کے ضلعی سربراہوں کی کچہریوں شرکت کو لازمی بنانے اور موقع پر دیئے گئے احکامات کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan