اب عوام بیدارہوچکے ہیں،شکیل خان

اتوار 12 نومبر 2017


بٹ خیلہ(محمدعثمان یوسفزئی سے)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے مشیرشکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ ایم ایم اے والوں نے پانچ سالہ دوراقتدارمیں صوبہ خیبرپختونخواکوبارودکے ڈھیرمیں تبدیل کردیاتھاپانچ سالوں میں شریعت نافذ کرناتودرکنارجمعہ کی چھٹی تک بحال نہیں کی گئی تھی جب اسلام آباد میں لعل مسجد اورجامعہ حفصہ پرحکومت نے حملہ کردیاتوایم ایم اے کے مشران لند ن باگ گئے تھے اب عوام بیدارہوچکے ہیں اورکسی کے دھوکے میں نہیں آئیں گے ۔کل تک مہمانوں کیلئے جگہ نہ رکھنے والے پیپلزپارٹی کے صوبائی صدرہمایوں خان پشاورمیں چودہ کروڑروپے پربنگلہ خریدرہے ہیں ان کے پاس یہ پیسے کہاں سے آئیں ہیں؟انہوں نے اپنے دوراقتدارمیں صرف اورصرف لوٹ ماراورکرپشن کی ہے مساجدمدارس اورقبرستانوں کی بھی نہیں بخشاگیاہے ہمایوں خان کوچیلنج کرتاہوپہلے مالاکنڈمیں کونسلرکے سیٹ جیتے پھروزیراعلیٰ بننے کے خواب دیکھیں ان خیالات کااظہارشکیل خان نے گزشتہ روزگاؤں پیرخیل میں ایک بڑے شمولیتی تقریب سے خطاب اوراخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرپاکستان پیپلزپارٹی کے سولہ خاندان پیپلزپارٹی سے مستعفی ہوکرپاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی لوٹ مارکی وجہ سے پاکستان میں لوگ دووقت روٹی کیلئے ترس رہے ہیں انہوں نے کہاکہ اس ملک میں لوگ غربت اوربے روزگاری کی وجہ سے لوگ گردہ فروخت کرنے پرمجبورہیں ۔انہوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی اورپیپلزپارٹی نے اپنے مخلوط دورحکومت میں ریکارڈ کرپشن کی گئیہ ے جبکہ نوازشریف بھی کرپشن کرنے میں ان سے کم نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف بہت جلد اپنے انجام کوپہنچ جائینگے انہوں نے کہاکہ احتسا ب کاعمل صرف اورصر ف نوازشریف تک محدود نہیں ہونگے اصف علی زرداری ،مولانافضل الرحمان اوراسفندیاربھی بچ نہیں سکیں گے ۔انہوں نے کہاکہ اگرائند الیکشن میں تمام پارٹیاں ایک پلیٹ فارم پرمتحد ہوگئی پھربھی پاکستان تحریک انصاف کے مقابلے میں ریت کے دیوارثابت نہیں ہونگے کیونکہ حلقہ این اے فورکے الیکشن کے رزلٹ سب کے سامنے ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف میں کرپٹ لوگ نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ وہ ائندہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوجائیگے اورہم ایڈوانس میں اپ کومبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ کارکنان اپس میں تمام اختلافات ختم کرکے ایک پلیٹ فارم پرمتحدہوجائیں انہوں نے کہاکہ جولوگ پارٹ میں انتشارپھیلاناچاہتے ہیں ان کوخبردارکرتے ہیں کہ وہ کسی کے جال میں نہ اجائیں اگرہم سے یاایم این اے جنیداکبرسے کوئی غلطی ہووہ ہمیں سامنے لایاجائے ورنہ ہم انوشوکازنوٹس جاری کریں گے تسلی بخش جواب نہ دینے پران کوپارٹی سے نکال دیں گے ۔
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan