تخت بھائی، جعلی فوڈ فیکٹریوں کے خلاف کریک ڈاؤن

اتوار 12 نومبر 2017


تخت بھائی(احمد زادہ مہمند ) اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی رحمت علی وزیر نے جعلی فوڈ فیکٹریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے دو فیکٹریاں سیل کر دیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی رحمت علی وزیر نے اتوار کے روز تخت بھائی بازار اور دیگر علاقوں میں قائم چپس بنانے کی فیکٹریوں پر اچانک چھاپے مار کر دو جعلی فیکٹریوں کو ناقص صفائی انتظامات اور رجسٹریشن نہ ہونے کی وجہ سے سیل کر دیں، انہوں نے پہلا چھاپہ شہری علاقہ گل بہار کالونی میں واقع الیاس والد ذاکر کی چپس بنانے والی فیکٹری پر مار کر اسے سیل کر دیا جبکہ دوسرا چھاپہ انہوں نے معراج کالونی میں واقع اسلام الدین ولد حیات الدین کی چپس بنانے کی یونائیٹڈ فوڈ فیکٹری پر مار کر اسے بھی سیل کر دیا۔ ، بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر رحمت علی وزیر نے کہا کہ چپس اور بچوں کے کھانے کے دیگر اشیاء خورد نوش بنانے والی فیکٹریوں کی صفائی کی ناقص انتظامات اور جعلی فوڈ فیکٹریا ں ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تخت بھائی سے غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کا خاتمہ کر کے ہی دم لینگے ۔
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan