تخت بھائی,شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی محفلیں الٹ

اتوار 12 نومبر 2017


تخت بھائی(احمد زادہ مہمند ) تخت بھائی پولیس نے شادی میں خواجہ سراؤں، آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی محفلیں الٹ دیں، درجنوں گرفتار۔ اطلاعات کے مطابق پولیس سٹیشن تخت بھائی کے ایس ایچ او انسپکٹر عجب خان نے اتوار شب تخت بھائی اور گرد و نواح میں شادی بیاہ میں ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور خواجہ سراؤں کی محفلیں سجانے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے یو سی جہانگیر آباد پیرانوں کلے میں عمر حیات ولد گران کی شادی کے موقع پر خواجہ سراؤں کی محفل کے رنگ میں بھنگ ڈال کر دلہا ں عمراحیات ولد گران، اسماعیل ولد قدر خان ساکنان پیرانوکلے، اکرام اللہ، سید باچہ پسران بخت باچہ ساکنان چارسدہ،شیر محمد ولد امیر، سر گند خان ولد ارسلا خان، شیر عالم ولد امیر محمد، کاشف ولد دیار خان ساکنان سری بہلول، وسیم ولد ارسلا خان سکنہ میر حسن کلے کو ہوائی فائرنگ کرنے کے جرم میں حراست میں لے کر ان کے خلاف زیر دفعہ 337H اور 3/4AFکے تحت مقدمات درج کر کے ان کو گرفتار کر لیا۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan