دینی جماعتوں کے اتحاد کے بعد کوئی بھی سیاسی قوت ان کا مقابلہ نہیں کر سکتی, سید بختیار معانی

پیر 13 نومبر 2017


بٹ خیلہ ( بیورو رپورٹ )متحدہ مجلس عمل کی بحالی وقت کا اہم تضادتھی یہ فیصلہ ملک وقوم کے سیاسی وجمہوری مستقبل کیلئے نیک شکون ہے دینی جماعتوں کے اتحاد کے بعد اب کوئی بھی سیاسی قوت ان کا مقابلہ نہیں کر سکتی ایم ایم اے بحالی کے اعلان سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں ان خیالات کا اظہار ممبر ضلع کونسل ملاکنڈ جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار پی کے99 سابق ایم این اے سید بختیار معانی سا بق چیئر مین ضلعی زکوۃ کمیٹی سمیع اللہ اور سابق تحصیل کونسلر رحمن نے یوسی طو طہ کان میں ایک بڑے شمولیتی اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے کیااس موقع پر35گھرانوں کے سینکڑوں افراد پیپلز پارٹی تحریک انصاف اور عوامی نیشنل پارٹی سے مستعفٰی ہو کر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا مقر رین نے اپنے خطاب میں دینی جماعتوں کے قائدین کو خراج تحسین پیش کر تے ہو ئے کہاکہ کرپٹ و نااہل مغرب زدہ حکمرانوں نے ملک وقوم کو سنگین بحرانوں سے دوچار کر دیا ہے جس کا احد حل اسلامی نظام کے نفاذ میں ہے انھوں نے کہاکہ ترقی وخوشحالی کی ضامن صرف اور صرف ہماری مذہبی قیادت ہے اجتماع میں وحید باچا عمر حیات سبحان اللہ عبید عنایت اللہ ہلال حمزہ اعزاز فضل واحد کاشف اکرام اللہ ظہور اللہ یاسر سلمان اور داؤد وغیرہ نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر جماعت اسلامی میں شمو لیت کا اعلان کیا۔
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan