واپڈا کبل میں صارفین دربدر

پیر 13 نومبر 2017


کبل ) بیورورپورٹ( واپڈا کبل میں صارفین دربدر ، سٹاف کی ڈیوٹی سے غیر حاضری ،دفتر کو تالے لگنے کے خلاف صارفین سراپا احتجاج دفتر کے اندر احتجاج اور وپڈا پر شدید تنقید ،انجنئیر امیر مقام سے دفتر ختم کرنے یا عملے کا قبلہ درست کر نے کا مطالبہ ضلعی ممبر نیاز احمد خان نے واپڈا کے اس طرز عمل پر بھی تنقید کی اور صارفین کے مسائل حل کرنے کے یقین دہانی کرائی گزشتہ روز تحصیل کبل کے واپڈا افس کو تالے پڑنے اور سینکڑوں صارفین دفتر میں جمع ہونے سے شدیدغم و غصے میں مبتلاء ہو کر احتجاج کر نے پر مجبور ہوگئے اور واپڈا دفترکے اندر بجلی بلز ہاتھوں میں اٹھا کر شدید احتجاج کیا صارفین میں دور دراز پہاڑی علاقوں کے درجنوں صارفین بھی شامل تھے صبح دفتر کے سامنے جمع ہو گئے تھیں تا ہم دیر تک دفتر کے کمروں کو تالے لگے ہوئے تھے جس پر صارفین احتجاج پر اتر ائے احتجاج کرنے والے صارفین کا موقف تھا کہ دفتر کے تمام کمروں کو تالے پڑے ہوئے ہیں اور ہمیں بجلی بلوں میں فرضی رقم ڈال کر ازیت میں مبتلا کر دیا بجلی صارفین نے وزیر اعظم کے مشیر انجنئیر امیر مقام سے مطالبہ کیا کہ واپڈا کبل صارفین کو ہزاروں کے فرضی بل بھیجوا کر مصیبت اور تکلیف میں ڈال دی ہے جبکہ دفتر کو تالے لگے عملہ ڈیوٹی سے غیر حاضر ہوتے ہیں اس حوالے تحقیقات کر کے واپڈا عملے کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے جائے ۔
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan