کبل دیولئی میں عوام کی سہولت کیلئے نجی ہسپتال کا افتتاح کر دیا گیا

پیر 13 نومبر 2017


کبل (بیورورپورٹ)تحصیل کبل دیولئی میں عوام کی سہولت کیلئے نجی ہسپتال قائم افتتاح کر دیا گیا عوام کے شرکت تحصیل کبل کے دور دراز پسماندہ علاقوں کو صحت سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے جدید سہولیا ت کے ساتھ ہسپتال کا قیام ،ممتاز سیاسی شخصیت و بزرگ سماجی رہنما محمود حاجی نے افتتاح کیا افتتاحی تقریب میں ڈی ایس پی ریاض خان ،سیاسی و سماجی شخصیت ابراھیم دیولئی ،افرین خان،ضلعی ممبر طارق خان ،سید ثناء اللہ شاہ،ڈاکٹر کامران ،ڈالٹر صلاح الدین ، ملک احمد ،تور خان ،سلطان روم خان ،محمد رسول خان اور علاقائی شخصیات نے شرکت کی ہسپتال میں لا چار اور بے بس مریضوں کو بہت کم خرچ علاج فراہمی ہوگی ہسپتال میں موجود مختلف شعبوں کا بھی افتتاح کیا گیا منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے حاجی محمود خان ،ڈی ایس پی ریاض خان اور دیگر نے کہا کہ دیولئی میں حیدر میڈیکل کمپلکس کا کا قیام علاقے کے پسماندہ مقامات کے لوگوں کیلئے ایک بہترین سہولت ہے ہسپتال میں جدید سہولیات مہیا کرنے کیلئے ڈاکٹر حیدر نے ہر ممکن تیارے کے ساتھ ایک جدید طرز کا معیاری بلڈنگ تیار کی اور خوش اخلاق سٹاف کو تعینات کر کے عوام کو ہر قسم سہولیات صحت فراہمی کا مکمل عہد کیا جو علا قے کے لئے ایک بہترین اقدام ہے ، مقررین نے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ مریضوں کو ہر ممکن طبعی سہولیات کے سا تھ حفا ظتی اقدامات کے طورپر سی سی ٹی وی کیمرے اور دیگر اقدامات بھی اُٹھا کر معیاری بنانے کے لئے کوشش کریں ، حیدر میڈیکل کمپلکس دیولئی کے انچارج ڈاکٹر حیدر نے کہا کہ ہسپتال میں صحت شعبے سے وابستہ ڈاکٹران صا حبان مریضوں کی بھرپور خدمت میں کوئی کثر نہیں چھوڑینگے اور انسانیت کی خدمت کے کارنامے سرانجام دینگے یہ ہسپتال دور درا ز علا قوں کے مریضوں کے لئے گھر کی دہلیز پر سہولت ہے اور اس سے عوام بھر پور استفادہ حا صل کرینگے۔
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan