سوات ،ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو کے خلاف ناقابال ضمانت وارنٹ جاری

پیر 13 نومبر 2017


سوات ( ) تحفظ صارفین عدالت ملاکنڈ ڈویژن بمقام سیدو شریف نے ایکسیئن اور ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو کے خلاف ناقابال ضمانت وارنٹ جاری ، گرفتارکرکے عدالت کے سامنے پیش کیا جائے ، تفصیلات کے مطابق تحفظ صارفین عدالت ملاکنڈ ڈویژن بمقام سیدو شریف کے جج سید زمرود شاہ نے صداقت علی بنام ایکسئین سی اینڈ ڈبلیو وغیرہ میں عدم پیروی اور غیر حاضری پر ایکسئین اور ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو کے خلا ف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا اور پولیس کو حکم دیا ہے کہ ان دونوں کو گرفتار کرکے فاضل عدالت کے سامنے پیش کیا جائیں ، یہ درخواست گاؤں مرغزار کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 60 سے زائد افراد نے فاضل عدالت میں درخواست دائر کی ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ مرغزار سڑک کی تعمیر میں محکمہ بالا کے افسران ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں اور روڈ کی تعمیر میں دلچسپی نہ ہونے کے برابر ہے ، تمام قانونی کاروائیاں مکمل ہونے کے باجود بھی ایکسئین اور ایس ڈی او سی اینڈ ڈبیلو عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر فاضل عدالت نے ان دونوں کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیا ہے ، واضح رہے کہ فاضل عدالت میں عام درخواست پر کسی بھی محکمے کے خلاف شکایت پر فوراً کاروائی کی جاتی ہے ، اس سلسلے میں عوام کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ تمام سرکاری محکموں کو یا بازار میں قیمت سے زائد اشیا ء فروخت کرنے والوں کے خلا ف تحفظ صارفین کے عدالت سے رجوع کیا جاسکتا ہے ۔ 
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan