پی پی پی کے شہید رہنما فضل حیات چٹان کی برسی عقیدت واحترام کیساتھ منائی گئی

پیر 13 نومبر 2017


سوات ( ) سوات میں پیپلزپارٹی کے شہید رہنما فضل حیات چٹان کی برسی عقیدت واحترام کیساتھ منائی گئی ، برسی تقریب میں فضل حیات چٹان کو عقیدت پیش کی گئی ، فضل حیات چٹان شہید کامشن جاری رکھنے کا عزم ، تفصیلات کے مطابق پاکساتن پیپلزپارٹی سوات کے زیراہتمام پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق جنرل سیکرٹری اورپیپلزپارٹی کااہم جیالہ فضل حیات چٹان کی تیسری برسی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی ، سوات کے مختلف علاقوں میں شہید کے ایصال ثواب اوردرجات کی بلندی کیلئے قرآن خوانی کاخصوصی اہتمام کیاگیا، جبکہ اس حوالے سے شہید کی رہائشگاہ قمبرمیں ایک تقریب کااہتمام ہوا جسمیں پارٹی کارکنوں نے شہید کے عقیدت رکھنے والوں پارٹی کے ذمہ داروں کے علاوہ شہید کے رشتہ داروں نے کثیرتعداد میں شرکت کی ، اس موقع پر پیپلزپارٹی سوات کے صدرو ڈسٹرکٹ کونسلر عرفان چٹان ، مرکزی رہنما شہریارامیرزیب، اقبال حسین بالے ، مختیاررضا، بخت شیرروان ، شمشیرعلی خان، سجاد باغی اوردیگر نے شہید کوشاندارالفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی سیاسی وسماجی خدمات کوسراہا۔مقررین نے کہا کہ شہیدفضل حیات چٹان نہ صرف پیپلزپارٹی کے بلکہ وہ ہردلعزیز عوامی لیڈرتھے، جنہوں نے خود کوعوامی خدمت کیلئے وقف کررکھاتھا۔ انہوں نے کہا کہ فضل حیات چٹان کی زندگی عوامی خدمت سے بھری پڑی ہے ، جو پیپلزپارٹی کے جیالوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ ان کے نقش وقدم پرچلتے ہوئے ہم پیپلزپارٹی کی عوام دوست اورغریب دوست پالیسی پرعمل پیراہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید کامشن جاری رکھیں گے۔ اوران کی شہادت کیوجہ سے جوخلاء پیداہواہے وہ بمشکل پُرہوگا۔ آخرمیں شہیدکے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دُعاکی گئی ۔
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan