شرینگل،جے آئی یوتھ کر کٹ ٹور نامنٹ اختتام پذیر

منگل 14 نومبر 2017


شرینگل(نمائندہ مانند)شرینگل،جے آئی یوتھ کر کٹ ٹور نامنٹ اختتام پذیر،ڈسٹرکٹ ناظم صاحبزادہ فصیح اللہ نے انعامات تقسیم کئے۔جے آئی یوتھ کر کٹ ٹور نامنٹ ساؤنی میں ہو تھا ۔جس کا اختتامی تقریب داملئی کر کٹ گراؤنڈ میں منعقد کیا گیا۔تقریب میں ڈسٹرکٹ ناظم دیر بالا صاحبزادہ فصیح اللہ،جے ائی یوتھ کے ضلعی صدر ضیاء الرحمان،شرینگل صدر شہاب خان ،ایس ایچ او گل فاضل خان اور علا قے کے معززین کے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ ناظم نے فائنل جیتنے والے ٹیم ساؤنی سٹار اور رنر ٹیم چناران ٹائیگرز کو انعامات دئے۔اس مو قع پر ڈسٹرکٹ ناظم دیر بالا نے ٹورنامنٹ ارگنائزر کو ضلع اور تحصیل کی طرف سے چالیس ہزار روپے کا اعلان کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نو جوانوں کے صلا حیتیوں کیلئے ایک جامع منصوبہ رکھتے ہیں۔جس میں غریب بچوں کو تعلیمی میدان میں ضلع کے فنڈ سے مکمل سپورٹ کیا جا رہا ہے۔بورڈ کے امتحانات میں پو زہشن لینے والوں کو آگے تعلیم کیلئے وضائف اور لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ آئندہ سال جو لائی میں دیر سٹیڈیم میں ملکی سطح پر ایک بڑا سپورٹس فیسٹیول منعقد کرینگے۔جس میں دیر بالا کے نو جوانوں کے ساتھ ساتھ پورے پاکستان کے ٹیموں کو دعوت دینگے۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan