ترقیاتی کام نمائندوں کی مشاورت سے ہونگے،ڈی سی سوات

پیر 13 نومبر 2017


سوات ( ) ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق نے کہا ہے کہ تمام تر ترقیاتی کام بلدیاتی نمائندوں کی مشاورت سے کئے جائیں گے ، ایک ارب روپے کی لاگت سے شہر کی خوبصورتی پر کام جاری ہے ، عوام کو پینے کے صافی پانی کی فراہمی کے لئے مزید پانچ ٹیوب ویلز بنائے جائیں گے ، تحصیل ناظم اکرام کی قیادت میں تحصیل کونسلروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ، اس موقع پر تحصیل کونسلران نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل بیان کئے ، اس موقع ر ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق خان نے کہا کہ ضلع بھر میں تمام ترقیاتی کاموں میں بلدیاتی نمائندوں سے مشاورت کی جائیگی ، اور ان کی مسائل ختم کرنے کی ہر ممکن کو شش کریں گے ، انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر میں خوبصورتی کے لئے ایک ارب روپے کی لاگت سے کام جاری ہے اور اس میں ساڑے آٹھ کروڑ روپے جاری ہوگئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی اولین ذمہ داری ہے اور اس میں پینے کا صاف پانی کی فراہمی اور سٹریٹ لائٹس وغیرہ نصب کئے جائیں گے جبکہ مختلف علاقوں میں ساڑھے تین کروڑ روپے کی لاگت سے پانچ ٹیوب ویلز بنائے جائیں گے جس سے شہر میں پانی کا مسئلہ حل ہو جائیگا اور عوام کو پینے کا صاف پانی میسر ہوگا ، انہوں نے کہا کہ لیویز میں بھرتی کے لئے چند روز میں اشتہار جاری کیا جائیگا جس سے یہاں کے عوام کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے ، انہوں نے کہا کہ بیوٹی فیکیشن میں 46کروڑ روپے سڑکوں کی تعمیر پر خرچ ہوگی جس کے با عث عوام کے مشکلات میں کافی کمی آئیگی ، انہوں نے کہا کہ عوام کو اشیاء خوردونوش کے نرخوں کو کنٹرول کرنے کے لئے پرائس ریویو کمیٹی کا اجلاس یقینی بنایاہے اور اب اسکے لئے کنزیومر ٹروٹیکشن کونسل قائم کیا جارہا ہے جو باقاعدگی سے بازاروں میں چیکنگ کریں گے اور ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کی جائیگی ، اس موقع پر تحصیل ناظم اکرام خان نے شہر کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی ۔ 
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan