ملتان میں ہمارے دو کھلاڑیوں کا انتخاب فخر ہے، چیف سلیکٹر

منگل 14 نومبر 2017


باجوڑ ایجنسی(نمائندہ خصوصی) ملتان سلطان میں ہمارے دو کھلاڑیوں کا انتخاب ہمارے لیے امید کی نئی کرن ہے۔ چیف سلیکٹر باجوڑ ننگیالی
باجوڑ ایجنسی:۔ فاٹا سپر لیگ میں باجوڑ ایجنسی کی نمائندگی کرنے والی ٹیم باجوڑ ننگیالی کے دو کھلاڑی کپتان محمد عرفان اور نائب کپتان اور اوپنگ بلے باز عمر صدیق کو پی ایس ایل 3 کی ڈرافٹنگ میں ملتان سلطان نے مہنگے داموں خرید لیا۔ یہ باجوڑ ننگیالی کے لیے بالعموم اور میرے لیے بحیثیت چیف سلیکٹر بالخصوص نہایت خوشی کا مقام ہے۔ کہ پی ایس ایل جیسے بڑے ٹورنامنٹ میں ہمارے کھلاڑیوں کی سلیکشن ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار باجوڑ ننگیالی ٹیم کے چیف سلیکٹر اور سنیئر صحافی فضل حکیم نے ایک اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری سپورٹ اور نیک خواہشات ملتان سلطان ٹیم کے ساتھ ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ ملتان سلطان اس بار ٹائٹل اپنے نام کرے گی۔ اور ہمارے کھلاڑی محمد عرفان اور عمر صدیق موقع ملنے پر اعلیٰ کارگردی کا مظاہرہ کریں گے۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan