ماہر امراض قلب ڈاکٹر سید زمان کی کارگردگی قابل تحسین ہے

منگل 14 نومبر 2017


باجوڑ ایجنسی(نمائندہ خصوصی) ممتاز ماہر امراض قلب ڈاکٹر سید زمان کی کارگردگی قابل تحسین ہے۔
باجوڑ ایجنسی:۔ ان خیالات کا اظہار باجوڑ ایجنسی کے سیاسی سماجی حلقوں نے اخباری بیان میں کیا۔ سماجی حلقوں کاکہنا تھا کہ جب سے کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر سید زمان نے بحیثیت انچارج کارڈیالوجی یونٹ کا چارج سنبھالا ہے باجوڑ ایجنسی کے عوام کا درینہ مطالبہ پورا ہوگیا ہے۔ موصوف انتہائی بااخلاق ، دیانتدار ، ایماندار اور فرض شناس شخصیت کے مالک ہیں۔ اور باجوڑ ایجنسی کے عوام کی بھرپورخدمت کررہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ موصوف اپنے اعلیٰ صلاحیتوں کے بنیاد پر اس سے بڑھ کے مستقبل میں باجوڑ ایجنسی کے عوام کی خدمت کریں گے۔ 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan