بریکوٹ میں موٹر سائیکل سمیت تین موٹر کاریں ٹریفک حادثات کا شکار

منگل 14 نومبر 2017


بریکوٹ( ریاض احمدسے ) سوات کے مین شاہراہ پر کلوٹ اور پشتوں کے تعمیراتی جگہوں پر حفاظتی تدابیر نہ ہونے کی وجہ سے موٹر سائیکل سمیت تین موٹر کاریں ٹریفک حادثات کا شکار،موٹر سائیکل سوار زخمی جبکہ باقی موٹر کاروں میں موجود افراد معجزانہ طور پر بچ گئے ۔ایس ایچ او تھانہ غالیگے رحیم خان کا متعلقہ ٹھیکیدار کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا حکم دے ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب گاؤں گورتئی کے مقام دو موٹر کاریں آپس میں ٹکراؤ ہوا جس کے نتیجے میں موٹر کار نان کسٹم پیڈتوسیع حسین ولد سیف الملوک ساکن شموزئی چلا رہا تھا سے سامنے آنے والی موٹر کار نمبر AU 358اسلام آباد جس میں ا عتبار گل ولد رحمت گل ساتھی سمیت امان کوٹ موجود تھا سے ٹکرا نے کے بعد کھائی میں گرگئی ۔حادثے میں جانی نقصان نہیں تاہم دو نوں گاڑیاں تباہ ہوگئیں ۔دوسرا واقعہ پیٹرول پمپ کے قریب بریکوٹ میں پشتوں کی تعمیرکے لئے کرش اور دیگر میٹریل کو سڑک پر رکھنے کی وجہ سے موٹر اسائیکل اور موٹر کار گہرئی کھائی میں گر نے سے موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا اور موٹر کار میں موجود افراد بچ گئے اسی طرح موٹرکار اور موٹر سائیکل کو بڑا نقصان پہنچ گیا۔مین شاہراہ کے تعمیراتی کام کے دوران متعلقہ ٹھیکیدار کی طرف سے حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد نہ ہوا تو بڑے حادثے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan